• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایل او سی پر فوجی جوانوں کے ساتھ عید منائی

شائع May 3, 2022
آئی ایس پی آر  نے بتایا ہے کہ آرمی چیف نے  ایل او سی پر فوجی جوانوں کے ساتھ عید منائی—آئی ایس پی آر ٹوئٹر
آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ آرمی چیف نے ایل او سی پر فوجی جوانوں کے ساتھ عید منائی—آئی ایس پی آر ٹوئٹر

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عید لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر اگلے مورچوں پر تعینات فوجی جوانوں کے ساتھ منائی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹر سروس پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف نے ایل او سی پر ڈنگی اور کوٹلی میں پاک فوج کے جوانوں اور افسران کے ساتھ عید منائی اور نماز عید ادا کی۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس موقع پر پاکستان کی سلامتی، امن اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے افسران اور جوانوں کے ساتھ عید کی خوشیاں بھی شیئر کیں۔

پاک فوج کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس موقع پر آرمی چیف نے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے پرامن پاکستان کے لیے تمام شہدا اور ان کے اہل خانہ کو ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایل او سی کے ڈونگی سیکٹر پہنچنے پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024