• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

مسلسل تیسرے سال بھی بولی وڈ خانز کی کوئی فلم عید پر ریلیز نہ ہوسکی

شائع May 3, 2022
سلمان خان خصوصی طور پر عید پر فلم ریلیز کرتے ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام
سلمان خان خصوصی طور پر عید پر فلم ریلیز کرتے ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام

بولی وڈ خانز کو بھارتی فلم انڈسٹری کی جان مانا جاتا ہے اور ’دبنگ‘ خان یعنی سلمان خان کو عید پر فلمیں ریلیز کرنے کے حوالے سے الگ ہی اہمیت حاصل ہے۔

بولی وڈ خان شاہ رخ خان اور عامر خان عام طور پر دیوالی اور کرسمس کے مواقع پر اپنی فلمیں ریلیز کرتے ہیں، تاہم سلمان خان خصوصی طور پر عید اور خاص طور پر عید الفطر کے موقع پر فلمیں ریلیز کرتے رہے ہیں۔

تاہم مسلسل تین سال سے سلمان خان کی کوئی بھی فلم عید الفطر کے موقع پر ریلیز نہ ہوسکی اور نہ ہی انہوں نے عید الاضحیٰ کے موقع پر کوئی فلم ریلیز کی۔

اس سال بھی سلمان خان نے کوئی فلم ریلیز نہیں کی، تاہم آئندہ سال 2023 میں انہوں نے عید الفطر کے موقع پر ’کبھی عید، کبھی دیوالی‘ نامی فلم ریلیز کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

سلمان خان کی عید الفطر پر آخری فلم ’بھارت‘ 2019 میں ریلیز ہوئی تھی، جسے عید سے کچھ دن قبل پیش کیا گیا تھا۔

اس کے بعد سال 2020 میں کورونا آنے کی وجہ سے سلمان خان کی کوئی فلم عید پر ریلیز نہ ہو سکی جب کہ 2021 میں ان کی فلمیں ’رادھے اور انتم‘ ریلیز ہوئیں مگر وہ عید کے مواقع پر پیش نہیں ہوئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: عید پر صبا قمر، ہانیہ عامر، نیلم منیر اور امر خان کی فلموں کا مقابلہ

اس سال سلمان خان نے کچھ دن قبل اپنے مداحوں کو عید کے موقع پر اپنے دوست اجے دیوگن کی فلم ’رنوے 34‘ دیکھنے کا مشورہ دیا تھا۔

عید الفطر کے موقع پر اجے دیوگن کے علاوہ ٹائگر شروف کی ہیروپنتی 2 بھی ریلیز ہوئی ہیں، تاہم کسی بھی خان کی فلم ریلیز نہیں ہوئی۔

سلمان خان کی 2019 میں عید الفطر کے موقع پر بھارت جب کہ 2018 میں ریس تھری، 2017 میں ٹیوب لائٹ، 2016 میں سلطان، 2015 میں بجرنگی بھائی جان اور 2014 میں کک ریلیز ہوئی تھی۔

اسی طرح 2013 میں عید الفطر کے موقع پر سلمان خان کی کوئی فلم ریلیز نہیں ہو سکی تھی مگر 2012 میں ان کی فلم ’ایک تھا ٹائیگر‘ ریلیز ہوئی تھی، 2011 میں باڈی گارڈ، 2010 میں دبنگ جب کہ 2009 میں وانٹڈ ریلیز ہوئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024