• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

ہونڈا نے مسلسل دوسرے ماہ گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

شائع May 2, 2022
ہونڈا نے مختلف گاڑیوں کی قیمتوں میں ایک لاکھ 35 ہزار سے ایک لاکھ 70 ہزار روپے تک اضافہ کیا — فائل فوٹو: اے ایف پی
ہونڈا نے مختلف گاڑیوں کی قیمتوں میں ایک لاکھ 35 ہزار سے ایک لاکھ 70 ہزار روپے تک اضافہ کیا — فائل فوٹو: اے ایف پی

اپنی مدمقابل کمپنی انڈس موٹر کمپنی کی طرح ہونڈا اٹلس نے بھی پانچ ہفتوں کے دوران دوسری مرتبہ گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔

کمپنی نے گاڑیوں کی قیمتوں میں ایک لاکھ 70 ہزار روپے تک کا اضافہ کیا ہے جبکہ قیمتوں میں اضافے کی وجہ روپے کی قدر میں کمی کو قرار دیا گیا ہے۔

30 اپریل 2022 کو ڈیلرز کو لکھے گئے اپنے خط میں کمپنی نے کہا ہے کہ ایکسچینج ریٹ میں مزید اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے کمپنی اس اثر کو مارکیٹ پر منتقل کرنے پر مجبور ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آٹو اسمبلرز گاڑیوں کی قیمت میں اضافہ کرنے کو تیار

کمپنی کے اعلان کے مطابق گاڑیوں کی نئی قیمتیں یکم مئی 2022 سے لاگو ہوں گی۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ '30 اپریل 2022 تک مکمل بیک آرڈر' سابقہ ریٹیل قیمتوں پر فراہم کیے جائیں گے۔

مختلف گاڑیوں کی قیمتوں میں ایک لاکھ 35 ہزار سے ایک لاکھ 70 ہزار روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ اضافہ بی آر۔وی سی وی ٹی گاڑی کی قیمت میں دیکھا گیا جس کی قیمت 40 لاکھ 79 ہزار روپے سے بڑھ کر 42 لاکھ 49 ہزار روپے تک پہنچ گئی۔

ہونڈا سٹی

سٹی بیس ویریئنٹ ایم ٹی 1.2 ایل کی قیمت 31 لاکھ 29 ہزار روپے سے بڑھ کر 32 لاکھ 64 ہزار روپے ہوگئی، اس گاڑی کی قیمت میں 1 لاکھ 35 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں ٹویوٹا کی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ

اسی طرح سٹی سی وی ٹی 1.2 ایل اور سی وی ٹی 1.5 ایل گاڑیوں کی قیمتوں میں بالترتیب ایک لاکھ 40 ہزار روپے اور ایک 43 ہزار روپے اضافہ کیا گیا ہے۔

دونوں اسپائر ماڈلز کی قیمتوں میں ایک لاکھ 50 ہزار روپے تک کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

ہونڈا سوک

سوک جسے کمپنی نے اس سال فروری میں متعارف کرایا تھا، اس کی صارفین کو فراہمی کا وقت آئندہ سال فروری تھا، اس کی فراہمی کی مدت میں ابھی تک کوئی بہتری نہیں آئی ہے اور دو اعلیٰ قسم کی گاڑیوں کی فراہمی اپریل 2023 میں ہوگی۔

دوسری جانب سوک گاڑی کی تینوں قسموں کی قیمتوں میں ایک لاکھ 50 ہزار روپے کا یکساں اضافہ دیکھا گیا، سوک 1.5 ایم سی وی ٹی کی عارضی ترسیل کا وقت اگست 2022 دیا جارہا ہے، سوک 1.5 ایل اوریئل ایم سی وی ٹی کی عارضی ترسیل کا وقت اپریل 2023 جبکہ سوک آر ایس 1.5 ایل ایل سی وی ٹی کی عارضی ترسیل کا وقت بھی اپریل 2023 بتایا جا رہا ہے۔

روپے کی قدر میں اتار چڑھاؤ

مارچ میں جب ہونڈا نے قیمتوں پر نظر ثانی کا اعلان کیا تھا کہ اس وقت روپے کی قدر امریکی ڈالر کے مقابلے میں 182 کی سطح کے قریب تھی۔

یہ بھی پڑھیں: روپے کی قدر میں کمی، فریٹ کی قیمت میں اضافے پر گاڑیوں کی قیمتیں بڑھا دی گئیں

ایک ماہ بعد روپیہ ڈالر کے مقابلے میں تقریباً 186 تک کمزور ہو گیا جو 181.55 تک آنے سے پہلے 188 کو بھی پار کر چکا تھا، تاہم گزشتہ دو ہفتوں کے دوران روپے کی قدر میں 2.2 فیصد کمی ہوئی ہے۔

پاکستان میں کئی سالوں سے گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی بڑی وجہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی گرتی ہوئی قدر کو قرار دیا جاتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024