• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر 3 مئی بروز منگل ہوگی، مرکزی رویت ہلال کمیٹی

شائع May 1, 2022
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید عبدالخبیر آزاد نے پریس  کانفرنس میں یہ اعلان کیا—
فوفو:ڈان نیوز
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید عبدالخبیر آزاد نے پریس کانفرنس میں یہ اعلان کیا— فوفو:ڈان نیوز

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ پاکستان کے کسی حصے سے شوال کا چاند نظر آنے کی کوئی مصدقہ شہادت موصول نہیں ہوئی، ملک میں عید الفطر 3 مئی بروز منگل ہوگی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے شوال کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کل 30 واں روزہ ہوگا اور اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ عید الفطر 3 مئی بروز منگل کو ہوگی۔

مولانا سید عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ ہم کمیٹی کو ایک اتحاد اور یکجہتی کے پلیٹ فارم کے طور پر مزید مضبوط کریں اور اس اتحاد کے پیغام کو آگے بڑھائیں جبکہ مستقبل میں بھی ہماری کوشش یہی رہے گی کہ ہم مل کر آگے بڑھیں۔

پاکستان میں شوال المکرم 1443 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا سید عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا۔

اسی طرح زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈکوارٹرز میں ہوئے۔

اس سے قبل کراچی میں کمیٹی کے ارکان کا کہنا تھا کہ شہر میں کہیں چاند نظر نہیں آیا، حتمی فیصلے کا اعلان کمیٹی کے چیئرمین اسلام آباد سے کریں گے۔

خیبرپختونخوا میں 2 مئی بروز پیر عید الفطر منائی جائے گی،ترجمان کے پی حکومت

دوسری جانب خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر محمد علی سیف کے مطابق خیبرپختونخوا بھر میں 2 مئی بروز پیر کو عید الفطر منائی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبے بھر سے چاند نظر آنے کی 130شہادتیں موصول ہوئی ہیں، اس لیے صوبائی حکومت نے پیر کو سرکاری طور پر عید منانے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ کل صوبے بھر میں عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی تھی کہ اتوار کو چاند نظر آنے کا امکان انتہائی معدوم ہے۔

گزشتہ روز سعودی عرب سمیت عرب اور خلیجی ممالک میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا تھا اور ان ممالک میں عیدالفطر پیر 2 مئی 2022 کو منائی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024