• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالفطر 2 مئی کو ہوگی

شائع April 30, 2022
سعودی عرب میں عیدالفطر 2 مئی کو ہوگی— فائل فوٹو / رائٹرز
سعودی عرب میں عیدالفطر 2 مئی کو ہوگی— فائل فوٹو / رائٹرز

سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا اور عیدالفطر پیر 2 مئی 2022 کو منائی جائے گی۔

سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق سرکاری میڈیا نے بتایا کہ سعودی عرب میں ہفتے کو شوال کا چاند نظر نہیں آیا اور رمضان کے 30 روزے ہوں گے اور عیدالفطر پیر 2 مئی کو ہوگی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ تمیر یا ہوطہ سدیر کی مجمعہ یونیورسٹی کے آبزرویٹری کو شوال کا چاند نظر نہیں آیا۔

سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اعلیٰ عدالت نے کہا کہ ‘سپریم کورٹ نے بتایا کہ یہ رپورٹس عدالتوں سے فیلڈ میں موجود ماہرین کی شہادتوں کی بنیاد پر موصول ہو رہی ہیں کہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا’۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ ‘اسی لیے فیصلہ کیا گیا ہے کہ ام القرا کیلنڈر کے مطابق اتوار 30 رمضان 1443 ہجری ہوگا، یکم مئی کو آخری روزہ ہوگا اور 2 مئی کو عیدالفطر ہوگی’۔

بیان میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ نے خادمین حرمین شریفین، ولی عہد اور سعودی عرب کے عوام اور تمام مسلمانوں کو عیدالفطر کی مبارک باد دیں۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں رمضان المبارک 1443 ہجری کا آغاز 2 اپریل کو ہوگیا تھا۔

مزیدپڑھیں: سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا

رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ہوطہ سدیر میں رمضان کا چاند نظر آیا، اس کے علاوہ سعودی شہر تمیر میں بھی چاند نظر آنے کی شہادت ملی ہے۔

پاکستان میں ایک روز بعد 3 اپریل کو پہلا روزہ تھا، جس کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیتی نے کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024