• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

طیب اردوان کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، تعلقات بحال کرنے کا عزم

شائع April 30, 2022
دورے کے دوران ترک صدر نے تعلقات کی بحالی کے لیےمملکت کے ولی عہد سے ملاقات کی— فوٹو: رائٹرز
دورے کے دوران ترک صدر نے تعلقات کی بحالی کے لیےمملکت کے ولی عہد سے ملاقات کی— فوٹو: رائٹرز

سعودی عرب کے ولی عہد اور ترک صدر رجب طیب اردوان نے صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد سے دو علاقائی طاقتوں کے درمیان تنازع ختم کر کے تعلقات کو دوبارہ بحال کرنے کا عزم ظاہر کردیا۔

ڈان اخبار میں شائع غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق 2018 میں مملکت کے استنبول قونصل خانے میں صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد دونوں ممالک کے درمیان دراڑ پیدا ہوگئ تھی جس کے بعد ترک صدر طیب اردوان کا یہ پہلا دورہ ہے۔

دورے کے دوران ترک صدر نے تعلقات کو ’ترقی ‘ دینے کے لیےمملکت کے ولی عہد سے ملاقات کی۔

مزید پڑھیں: ترکی معاشی بحران کے سبب سعودی عرب سے تعلقات بہتر کرنے پر مجبور

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ نے ترک صدر کی شہزادہ محمد بن سلمان کو گلے لگاتے ہوئے تصاویر شائع کیں، جس کے بارے میں امریکی انٹیلی جنس حکام نے اندازہ لگایا ہے کہ جمال خاشقجی کے خلاف سازش کی منظوری دی گئی ہے، تاہم ریاض تردید کرتا ہے۔

ایس پی اے نے رپورٹ کیا کہ دونوں ممالک ’سعودی ترک تعلقات پر نظر ثانی کرتے ہوئے اسے تمام شعبوں میں ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لے رہے ہیں‘۔

ترکی کے سرکاری میڈیا کی جانب سے شائع ہونے والی تصاویر میں صدر طیب اردوان کو ولی عہد کے والد شاہ سلمان کے ساتھ ایک ملاقات کرتے دیکھایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ترکی: جمال خاشقجی قتل کیس کی سماعت معطل

ملاقات کے بعد طیب اردگان عمرے کی ادائیگی کے لیے مسلمانوں کے مقدس شہر مکہ مکرمہ روانہ ہوئے، جہاں راستے میں ترکی اور سعودی عرب کے جھنڈےلگائے گئے تھے۔

یہ دورہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ترکی اپنی کرنسی کی قدر میں کمی اور بڑھتی ہوئی افراط زر کی وجہ سے معاشی بحران کا سامنا کرتے ہوئے توانائی سے مالا مال خلیجی ممالک سے مالی مدد حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

استنبول سے سعودی عرب کے دوسرے شہر جدہ کے لیے پرواز سے قبل اردوان کا کہنا تھا کہ وہ دو طرفہ تعلقات میں ’ایک نئے دور کا آغاز‘ کرنے کی امید رکھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ہم سمجھتے ہیں کہ دفاع اور مالیات سمیت تمام شعبوں میں تعاون بڑھانا ہمارے باہمی مفاد کےلیے اہم ہے‘۔

مزید پڑھیں: ترک صدر اور سعودی فرمانروا کی ٹیلی فونک گفتگو، تعلقات کے فروغ پر اتفاق

خیال رہے، سعودی ایجنٹوں نے اکتوبر 2018 میں استبول میں واقعے سعودی مملکت کے قونصل خانے میں صحافی جمال خاشقجی کو قتل کر کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیا تھا، اس کی باقیات کبھی نہیں ملیں، اس بھیانک عمل سے سعودی عرب اور خاص طور پر شہزادہ محمد بن سلمان کو تنہا کرنے کا خطرہ پیدا ہوگیا تھا جبکہ اس وقعے کے بعد انقرہ کے ساتھ ریاض کی علاقائی دشمنی میں اضافہ ہوا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024