• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

صبا فیصل نے زائد العمری میں وزن کم کرنے کا آسان نسخہ بتا دیا

شائع April 29, 2022
وزن کم کرنے کا آسان طریقہ ڈائٹنگ ہے، اداکارہ—فوٹو: انسٹاگرام
وزن کم کرنے کا آسان طریقہ ڈائٹنگ ہے، اداکارہ—فوٹو: انسٹاگرام

ڈراموں میں والدہ، ساس، بڑی بہن اور دادی کے کردار ادا کرکے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ صبا فیصل نے زائد العمر خواتین کو وزن کم کرنے کا آسان نسخہ بتاتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے سادہ طریقے سے اپنا وزن کم کیا۔

صبا فیصل نے حال ہی میں رابعہ انعم کے رمضان شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے ادھیڑ عمری میں خواتین کی فٹنیس اور خصوصی طور پر وزن کو کم کرنے کے معاملے پر کھل کر باتیں کیں۔

صبا فیصل کا کہنا تھا کہ ان کی جانب سے وزن کم کیے جانے پر ان کی بیٹی اداکارہ سعدیہ فیصل بھی حیران رہ گئیں اور انہوں نے انہیں شاباشی بھی دی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگرچہ ان کی بیٹی سعدیہ فیصل فٹ رہنے کے لیے نہ صرف ڈائٹنگ کرتی ہیں بلکہ وہ ورزش کا اہتمام بھی کرتی ہیں، تاہم ان کے مقابلے انہوں نے منظم انداز میں خود کو فٹ کیا۔

ایک سوال کے جواب میں صبا فیصل نے بتایا کہ وہ جب بیرون ممالک یا بیرون شہر جاتی ہیں تو وہاں کے کھانوں کے ذائقے کے حساب سے ڈائٹنگ کو کچھ وقت کے لیے بھول جاتی ہیں اور وہ کھانوں کا ذائقہ ضرور چکھتی ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ ادھیڑ عمری کے باوجود انہوں نے ڈائٹنگ کے لیے سادہ اصول اپنائے اور کچھ ہی وقت میں اپنا وزن کم کرکے خود کو بہتر بنایا۔

صبا فیصل نے کہا کہ انہوں نے وزن کم کرنے کے لیے چاول اور روٹی سمیت چینی کا استعمال ختم کردیا اور انہوں نے کبھی کبھی براؤن چاول کھائے۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے چکناہٹ والے کھانے بھی بند کرکے بوائل چیزیں کھائیں۔

صبا فیصل کا کہنا تھا کہ انہوں نے مرغی چھوڑ کر مٹن کھانا شروع کیا اور ڈائٹ کی وجہ سے وہ آخری بار رات 8 بجے ہلکی پھلکی غذا کھاتی ہیں۔

انہوں نے خواتین کو مشورہ دیا کہ وہ رات کو بھی زیادہ سے زیادہ پانی پیا کریں، اگرچہ زیادہ پانی پینے سے نیند خراب ہوتی ہے مگر وہ صحت کے لیے اچھا ہوتا ہے۔

انہوں نے ادھیڑ عمر خواتین کو تجویز دی کہ وہ تھوڑی سی ہمت کرکے ڈائٹنگ کرلیں اور کچھ دنوں کی مشکل کے بعد وہ عادی ہوجائیں گی اور ان کا وزن کم ہوجائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024