• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

فیشن کے دلدادہ مرد حضرات کے لیے ماہین خان نے خصوصی لباس متعارف کرادیا

شائع April 28, 2022
جوڑے کی قیمت 12 ہزار روپے تک رکھی  گئی ہے—فوٹو: انسٹاگرام
جوڑے کی قیمت 12 ہزار روپے تک رکھی گئی ہے—فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان کی نامور فیشن ڈیزائنر ماہین خان نے فیشن کے دلدادہ مرد حضرات کا خیال رکھتے ہوئے عید الفطر کے موقع پر ان کے لیے خصوصی فیشن ایبل لباس متعارف کرادیا۔

ماہین خان نے اپنے معروف برانڈ گلابو کا نیا ورژن گلابو جنٹل مین متعارف کرادیا، جس کے ڈیزائن پر سوشل میڈیا پر بحث جاری ہے۔

ماہین خان کی جانب سے متعارف کرائے گئے خصوصی لباس کی خاص بات یہ ہے کہ اس بار مرد حضرات کی شلوار کے پائنچوں میں بھی بٹن دیے گئے ہیں۔

علاوہ ازیں مرد حضرات کی قمیض کو بھی اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ اسے آسانی سے ہر طرح کی جسامت رکھنے والے افراد اور خواتین بھی پہن سکتی ہیں۔

گلابو جنٹلمین کے تحت ماہین خان نے متعدد رنگوں میں عید کے موقع پر مرد حضرات کے لیے خصوصی لباس متعارف کرائے ہیں اور انہوں نے سوشل میڈیا پر لباس کے ڈیزائن پر خدشات کا اظہار کرنے والے مرد حضرات کے سوالوں کے جوابات بھی دیے۔

ماہین خان نے متعاف کرائے گئے لباس کی تصاویر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ان کا لباس ان مرد حضرات کے لیے ہے جو کہ فیشن کے دلدادہ ہیں اور جو فیشن کو سمجھنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔

اگرچہ زیادہ تر مرد حضرات نے ماہین خان کی جانب سے متعارف کرائے گئے لباس کی تعریفیں کیں، تاہم بعض لوگوں نے لباس کے ڈیزائن کا مذاق بھی اڑایا۔

کچھ لوگوں نے گلابو جنٹل مین کے انسٹاگرام پیج پر مذکورہ لباس کی قیمت بھی معلوم کی، جس پر انہیں بتایا گیا کہ ایک جوڑے کی قیمت 12 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔

عام طور پر پاکستان میں مرد حضرات کا جوڑا 5 ہزار روپے تک ملتا ہے، تاہم بعض برانڈز کے جوڑوں کی رقم 10 ہزار روپے تک بھی ہوتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024