• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm

اگر کسی نے یوکرین میں مداخلت کی تو بھرپور جواب دیا جائے گا: پیوٹن

شائع April 28, 2022
روس نے خبردار کیا ہے کہ اگر کسی ملک نے یوکرین میں مداخلت کی تو بھرپور جواب دیا جائے گا — فوٹو: رائٹرز
روس نے خبردار کیا ہے کہ اگر کسی ملک نے یوکرین میں مداخلت کی تو بھرپور جواب دیا جائے گا — فوٹو: رائٹرز

روس کے صدر ولادمیر پیوٹن نے مغربی ممالک کو خبردار کیا ہے کہ اگر کسی ملک نے یوکرین میں مداخلت کی تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔

روس نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یوکرین میں ہتھیار فراہم کرنا بند کرے کیونکہ مغرب کی جانب سے یوکرین میں ہتھیاروں کی بڑی ترسیل تنازع کو ہوا دے رہی ہے۔

مزید پڑھیں: یوکرین کے ساتھ مذاکرات تعطل کا شکار ہیں، روسی وزیر خارجہ

بدھ کی روز سینٹ پیٹرس برگ میں قانون سازوں سے خطاب کرتے ہوئے روسی صدر نے کہا کہ مغرب کی خواہش ہے کہ روس الگ حصوں میں تقسیم ہو جائے اور یوکرین کو روس کے ساتھ جنگ کے لیے اکسانے کا الزام عائد کیا۔

روسی میڈیا کی طرف سے جاری کیے گئے وڈیو میں پیوٹن نے مزید کہا کہ اگر کوئی باہر سے امور میں مداخلت کرنے کا ارادہ رکھتا ہے اور روس کے لیے اسٹریٹجک خطرات پیدا کرنا چاہتا ہے تو یہ ہمارے لیے ناقابل قبول ہے اور ان کو جان لینا چاہیے کہ ہمارے جوابی حملے بہت تیز ہوں گے۔

انہوں نے جارحانہ انداز میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس وہ ہتھیار ہیں جو کسی اور کے پاس نہیں ہوں گے اور ضرورت پیش آنے پر ہم ان کا استعمال کریں گے اور میں چاہتا ہوں کہ یہ بات سب کے علم میں ہو۔

یہ بھی پڑھیں: روس پہلے سے زیادہ تنہا ہوگیا ہے، امریکا کا دعویٰ

روس نے یوکرین پر رواں سال فروری میں حملہ کیا تھا اور کافی شہروں اور دیہاتوں کو ملبے کے ڈھیر میں تبدیل کرتے ہوئے پانچ لاکھ لوگوں کو نقل مکانی پر مجبور کر دیا۔

مغربی ممالک نے یوکرین سے جنگ لڑنے پر روس پر سخت ترین پابندیاں عائد کردی ہیں جس سے مغرب میں وسیع تر تنازع کا خدشہ ہے۔

روس نے یوکرین میں اپنی مداخلت کو یوکرین کو غیر مسلح اور اسے فاشسٹوں سے بچانے کے لیے ’خصوصی آپریشن’ قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: روس نے ڈالر کے بجائے روبیل پر مبنی نیا مالیاتی نظام متعارف کرانے کا عندیہ دے دیا

یوکرین اور مغرب کا کہنا ہے کہ یہ پیوٹن کی طرف سے بلا اشتعال جارحیت کی حامل جنگ کا جھوٹا بہانہ ہے۔

ادھر وائٹ ہاؤس نے کہا کہ بائیڈن جمعرات کو ’یوکرین کے اپنے ملک اور روس کی وحشیانہ جنگ کے خلاف اپنی آزادی کا دفاع کرنے‘ کی حمایت میں بیان دیں گے۔

جہاں ایک طرف روس مشرقی اور جنوبی یوکرین میں اپنے فوجی حملے پر بڑھا رہا ہے وہیں مغرب کے ساتھ اس کی اقتصادی جنگ سے یورپ کو گیس کی سپلائی میں تعطل کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے جس سے روسی معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے جو 1991 میں سوویت یونین کے زوال کے بعد بدترین بحران سے نبرد آزما ہے۔

یوکرین نے کہا ہے کہ مغرب کو تجارت کے لیے روس پر انحصار ختم کرنا ہوگا۔

مزید پڑھیں: بھارت نے روس سے روپے اور روبیل میں تجارت کی تو نتائج بھگتنا ہوں گے، امریکا

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ جلد ہی یورپ میں سب یہ تسلیم کریں گے کہ وہ روس پر انحصار نہیں کر سکتے اور یہ جتنا جلدی ممکن ہو گا، یورپی منڈٰیوں میں استحکام یقینی بنانا اتنا ہی جلدی ممکن ہو گا۔

روس کی گیس برآمدات پر اجارہ داری رکھنے والی کمپنی گیزپورم نے بدھ کے روز بلغاریہ اور پولینڈ کی جانب سے میں ادائیگی نہ کرنے پر گیس کی سپلائی معطل کر دی جس کا مقصد پابندیوں کے اثرات کو کم کرنا ہے۔

تاہم، یورپی کمیشن کے صدر نے کہا ہے کہ گیزپورم کی جانب سے گیس کی بندش سے یہ واضح ہے کہ روس گیس کو بلیک میلنگ کے لیے بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024