• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

عمران خان سن لو، اگلی تقرریوں کا فیصلہ تمہاری غنڈہ گردی، دھمکی سے نہیں ہوگا، مریم نواز

شائع April 27, 2022 اپ ڈیٹ April 28, 2022
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز 
لاہور میں کارکنوں سے خطاب کر رہی تھیں—فوٹو:ڈان نیوز
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز لاہور میں کارکنوں سے خطاب کر رہی تھیں—فوٹو:ڈان نیوز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے سابق وزیراعظم عمران خان کے احتجاج پر تنقید کرتےہوئے کہا ہے کہ اگلی تقرریوں کا فیصلہ میرٹ پر ہوگا، غنڈہ گردی، دھونس اور دھمکی سے تقرریوں کا فیصلہ نہیں ہوگا۔

لاہور میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ مجھے یاد ہے کہ جب کھوکھر پیلس کا تقدس پامال کیا گیا، چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو پارلیمنٹ نے اٹھا کر باہر پھینکا، ایک شخص کہتا تھا کہ نواز شریف کی سیاست ختم ہوگئی، نواز شریف نے لندن میں بیٹھ کر عمران خان کی حکومت ختم کی، بہت جلد نواز شریف اس کی سیاست بھی دفن کردے گا۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کو جواب دینا پڑے گا کہ ہیروں کا سیٹ کیوں قبول کیا، مریم نواز

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں سناتا رہا کہ گھبرانا نہیں ہے اور خود اقتدار جانے پر دھاڑے مار مار کر رو رہا ہے۔

انہوں نے کہا عمران خان نے کبھی زندگی میں سچ نہیں بولا، آخری دنوں میں عمران خان نے آئین کی دھجیاں اڑائیں، رات کو 12 بجے عدالتیں اس لیے کھلیں کیونکہ تم نے آئین پاکستان پر خود کش حملہ کیا، آخری گیند تک کھیلنے کے دعوے کرنے والا مقابلے سے بھاگ گیا۔

مریم نواز نے کہا کہ تمہارے ساتھیوں نے حلف سے غداری کی، عمران خان کے تمام حربے ناکام ہوگئے، عمران خان جیسے حکمران کے لیے کسی سازش کی ضرورت نہیں، کیا تم نے نواز شریف کی طرح ایٹمی دھماکے کیے جو تمہارے خلاف سازش ہوتی۔

ان کا کہنا تھا کہ سازشی خط کی ٹیں ٹیں ٹیں سن سن کر دماغ پک گیا ہے، کچھ روز بعد خط دکھا کر چوراہوں پر پیسے مانگے گا، توشہ چور، خط چھوڑ، رپورٹ کارڈ دکھاؤ اور اپنی کارکردگی بتائیں۔

یہ بھی پڑھیں:ہوش و حواس سے محروم شخص کو ملک تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، مریم نواز

سابق وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 50 لاکھ گھر بنانے کے دعوے کیے مگر کوئی گھر نہیں بنا، صرف ایک زمان پارک کا مکان بن گیا۔

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ ہمیں ہالینڈ کے وزیراعظم کے قصے سناتا تھا کہ وہ سائیکل پر دفتر جاتا ہے اور خود ہیلی کاپٹر پر سیر کرتا رہا، جب یہ وزیراعظم تھا تو تکبر کا پہاڑ تھا، اللہ تعالیٰ کی لاٹھی بے آواز ہے، عمران خان اللہ کی لاٹھی تمہارا پیچھا کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ فرح گوگی کون تھی، یعنی عمران خان اس نے کرپشن سے کروڑوں روپے بنائے اور ملک سے فرار ہوگئی اور اس کو عمران خان نے ملک سے فرار کرایا، تمہارے غنڈوں نے آئین سے غداری کی، تمارے ذاتی ملازموں نے حلف کی خلاف ورزی کی۔

انہوں نے کہا کہ اپنی تقریر میں اداروں کو پہلے باتیں سناتا ہے اور پھر کہتا ہے کہ میں فوج پر تنقید نہیں کروں گا اور اپنے لوگوں کو حکم دیتا ہے کہ اداروں کو گالیاں دو، کیا تم نے لوگوں کو پاگل سمجھ رکھا ہے کہ سامنے کہو کہ اداروں پر تنقید نہیں کرنی اور رات کو میٹنگ کرو کہ اداروں پر حملہ آور ہوجاؤ۔

یہ بھی پڑھیں:دفترخارجہ میں بیٹھ کر 'خط کی ڈرافٹنگ' کی گئی، مریم نواز

انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کی جدوجہد رہی ہے کہ اداروں کو اپنے آئینی کردار تک محدود رہنا چاہیے، اگر ادارے آئین کے ساتھ کھڑے ہیں تو یہ بہت اچھی بات ہے، عمران خان کو اتنی مرچیں کیوں لگ رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اتنی مرچیں اس لیے لگ رہی ہیں کیونکہ اسے نقل اور میچ فکس کرکے کھیلنے کی عادت پڑ گئی ہے اور اب کوئی نقل کراکے پاس کرانے کو تیار نہیں تو اس کے رونے کی آوازیں دور دور سے آرہی ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ اب عمران خان جلدی الیکشن کرانے کا ڈراما کر رہا ہے، مسلم لیگ (ن) کے شیر الیکشن سے نہیں ڈرتے، الیکشن سے تو وہ ڈرے جو اپنی حکومت کے دوران 16 میں سے 15 ضمنی الیکشن ہار گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان الیکشن میں جلدی کا مطالبہ تقرریوں میں مداخلت کرنے کے لیے کر رہے ہیں، عمران خان چاہتا ہے کہ تقرریوں میں مداخلت کرکے وہ اگلا الیکشن بھی فکس کرلے، الیکشن کا فیصلہ وقت پر ہوگا اور تقرر کا فیصلہ میرٹ اور قانون کے مطابق ہوگا۔

مریم نواز نے کہا کہ کان کھول کر سن لو، اگلی تقرریوں کا فیصلہ میرٹ پر ہوگا، یاد رکھو، تمہاری تقریروں، غنڈہ گردی اور دھونس دھمکی سے تقرریوں کا فیصلہ نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:گلگت بلتستان میں بھیک میں ملنے والی 8 نشستوں کی مبارکباد سلیکٹرز کو دیتے ہیں، مریم نواز

مریم نواز کا کہنا تھا کہ پہلا پاگل دیکھا ہے جو اس لیے رو رہا ہے کہ ادارے آئین پر کیوں عمل کر رہے ہیں، عمران خان جتنی مرضی کوشش کرلیں، بہت جلد نواز شریف کا حمزہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب کا حلف اٹھائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان، تم لوگوں کے مسائل حل کرنے آئے تھے یا ہیلی کاپٹر پر سیر کرنے آئے تھے، شہباز شریف نے 2 ہفتوں میں اتنے کام کردیے جتنے عمران خان 2 سال میں بھی نہیں کرسکتا کیونکہ اس کو کام کرنا ہی نہیں آتا۔

انہوں نے کہا کہ پہلے کہتا تھا کہ میں نے امریکا کو ابسلوٹلی ناٹ کہا پھر جب چوری اور جھوٹ پکڑا گیا تو کہا کہ انٹرویو میں کہا تھا۔

مریم نواز نے کہا کہ تم نے ابسلوٹلی ناٹ کہا تھا جب عوام نے روٹی مانگی تو تم نے کہا ابسلوٹلی ناٹ، جب عوام نے دوا مانگی، آٹا، چینی مانگی تو کہا ابسلوٹلی ناٹ۔

مسلم لیگ (ن) کی رہنما نے کہا کہ عمران خان جب وزیراعظم تھا تو کہتا تھا کہ میں یہاں آلو، ٹماٹر کے ریٹ پتا کرنے نہیں آیا۔

تبصرے (1) بند ہیں

Rizwan Ali Soomro Apr 28, 2022 03:41am
yehi parhi likhi aurat to ni lagti

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024