• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

انفینکس ہاٹ سیریز کے مزید دو نئے فون پیش کرنے کو تیار

شائع April 27, 2022
تینوں فونز کو آئندہ ماہ کے وسط تک پیش کیے جانے کا امکان ہے—فوٹو: انفینکس
تینوں فونز کو آئندہ ماہ کے وسط تک پیش کیے جانے کا امکان ہے—فوٹو: انفینکس

انفینکس نے عندیہ دیا ہے کہ وہ آئندہ ماہ تک ہاٹ سیریز کے مزید دو نئے فونز متعارف کرائے گی، کمپنی نے رواں ماہ اپریل کے آغاز میں ہاٹ سیریز کا پہلا فون پیش کیا تھا۔

انفینکس نے 13 اپریل کو ہاٹ 10 آئی پیش کرتے ہوئے عندیہ دیا تھا کہ جلد ہی اسی سیریز کے دو نئے فونز بھی پیش کیے جائیں گے اور اب کمپنی کے آنے والے دونوں فونز کی معلومات سامنے آگئی۔

کمپنی کے پہلے فون کی طرح ہاٹ سیریز کے دونوں نئے فونز کو جدید ٹیکنالوجی اور فیچرز سے لیس کیا گیا ہے اور اس میں فاسٹ چارجنگ اور 5000 ایم اے ایچ کی بیٹری دی گئی ہے۔

کمپنی انفینکس نوٹ 12 اور ہاٹ 12 کے ساتھ ایک اور مڈ رینج کا فون اسمارٹ 6 ایچ ڈی بھی متعارف کرائے گا۔

کمپنی ہاٹ 12 کو بھی پیش کرے گی—فوٹو: انفینکس
کمپنی ہاٹ 12 کو بھی پیش کرے گی—فوٹو: انفینکس

انفینکس نوٹ 12 کی اسکرین 6.7 انچ ہوگی اور اس میں میڈیا ٹیک کے ہیلیو جی 88 کا پراسیسر دیا گیا ہے۔

اینڈرائڈ 11 کے آپریٹنگ سسٹم سے لیس موبائل کو انفینکس کے ایکس او ایس 10.6 کی سپورٹ بھی حاصل ہوگی۔

انفینکس نوٹ 12 کے بیک پر 50 میگا پکسل کا مین کیمرا دیا گیا ہے جب اس میں 2 میگا پکسل کا میکرو لینس کیمرا بھی ہوگا اور اس کے فرنٹ پر 16 میگا پکسل سلیفی کیمرا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انفینکس ہاٹ 12 سیریز کا پہلا فون پیش

اسی طرح انفینکس ہاٹ 12 کی اسکرین اسکرین 6.82 انچ رکھی گئی ہے اس میں میڈیا ٹیک کے ہیلیو جی 85 کا پراسیسر دیا گیا ہے۔

اس میں نوٹ 12 کے برعکس مین کیمرا کم میگا پکسل کا دیا گیا ہے، تاہم اس میں آپریٹنگ سسٹم بہتر دیا گیا ہے۔

انفینکس ہاٹ 12 کا مین بیک کیمرا 13 میگا ہوگا جب کہ اس کے ساتھ 2 میگا پکسل کا لینس میکرو کیمرا دیا گیا ہے۔

کمپنی دو ہاٹ سیریز کے فونز کے علاوہ اسمارٹ 6 ایچ ڈی کا مڈ رینج فون بھی متعارف کرانے جا رہا ہے، جس کی اسکرین 6.6 رکھی گئی ہے اور اس میں 8 میگا پکسل کا مین بیک کیمرا دیا گیا ہے۔

اسمارٹ 6 ایچ ڈی میں 6 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا جائے گا جب کہ اس میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری دی جائے گی اور اس کی قیمت 30 ہزار روپے سے بھی کم رکھے جانے کا امکان ہے۔

کمپنی مڈ رینج اسمارٹ 6 ایچ ڈی بھی متعارف کرائے گا—فوٹو: انفینکس
کمپنی مڈ رینج اسمارٹ 6 ایچ ڈی بھی متعارف کرائے گا—فوٹو: انفینکس

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024