• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

عمران خان فارن فنڈنگ کیس پر اثر انداز ہونے کیلئے الیکشن کمیشن کو دھمکا رہے ہیں، بلاول

شائع April 26, 2022
بلاول نے کہا کہ عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر کا انتخاب خود کیا تھا— فائل فوٹو: ڈان نیوز
بلاول نے کہا کہ عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر کا انتخاب خود کیا تھا— فائل فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے فارن فنڈنگ کیس پر اثر انداز ہونے کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے سابق حکومت کے دباؤ کو برداشت کرنے اور ای سی پی کا مؤقف بہتر انداز میں کرنے پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو سراہا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کے تبصرہ پی ٹی آئی ملک بھر میں ای سی پی کے دفاتر کے باہر سی ای سی کے مبینہ طور پر جانبدارانہ رویے پر احتجاج کے اعلان کے بعد سامنے آیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے کیے گئے استعفیٰ کے مطالبے کا جواب دیتے ہوئے، چیف الیکشن کمشنر سلطان راجا کا کہنا تھا کہ ان کا ایسا کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور وہ ملک کے بہترین مفادات میں کام کرتے رہیں گے۔

مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی روزانہ سماعت کا فیصلہ

گزشتہ روز ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ انہوں نے متنازع آئینی کردار کی طرف منتقلی کی کوششوں میں تمام اداروں کی حمایت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی سیاست اب مجھے کیوں نہیں بچایا مہم کے ذریعے تمام اداروں کو نشانہ بنا رہی ہے، ان کی سیاست اب جھوٹ اور پروپیگنڈے پر مبنی ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے دعویٰ کیا کہ لوگ جانتے ہیں کہ عمران خان کے ای سی پی کو نشانہ بنانے کی واحد وجہ یہ تھی کہ چیف الیکشن کمشنر نے کمیشن کو سابق حکمران جماعت کی ٹائیگر فورس میں تبدیل کرنے سے انکار کردیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر کا انتخاب خود کیا تھا۔

بلاول بھٹو زرداری نے بیان میں کہا کہ سکندر راجا اپنے ادارے اور آئین کے ساتھ کھڑے ہیں، اور امید ہے کہ اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو مستقبل الیکشن کمیشن آف پاکستان ایک بااختیار ادارہ نظر آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی جعلی بیانیے کے ذریعے الیکشن کمشنر کو نشانہ بنا رہی ہے، مریم اورنگزیب

انہوں نے عمران خان کو ای سی پی کے دفاتر میں احتجاجی کال دینے پر بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ پی ٹی آئی کے فارن فنڈنگ کیس میں ’بہادارانہ‘ فیصلہ جاری نہ کرنے کے لیے ادارے کو مزید ’دھمکی، بلیک میل اور دباؤ‘ کا شکار کرنے کا ایک صریح کوشش ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسی تمام کوششیں ناکام ہوں گی اور حق کی فتح ہوگی۔

وکلا برادری کا الیکشن کمیشن کا دفاع

دریں اثنا سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر احسن بھون نے پی بی سی کے نائب چیئرمین حفیظ الرحمٰن اور لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی کے عہدیداران کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں سیاسی جماعتوں کو مشورہ دیا کہ اگر وہ قانون کے تحت فیصلے جاری کرے اور حکمران کی خواہش کے مطابق نہ ہو تو ای سی پی کو متنازعہ نہ بنائے۔

انہوں نے کہا کہ وکلاء برادری کا خیال ہے کہ ای سی پی غیر جانبدار اور اہل عہدیداروں پر مشتمل ہے، اور اس نے اپنے دو ارکان کی جلد از جلد تقرری کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے پارٹی فنڈنگ سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کردیا

مبینہ دھمکی آمیز خط کے بارے میں کے بارے میں بات کرتے ہوئے، احسن بھون نے کہا کہ سابقہ حکومت نے اس دستاویز کو 7 مارچ کو موصول ہونے کے بعد 20 دن تک چھپایا۔

انہوں نے کہا کہ یہ سفارتی اصولوں کے خلاف ہے، جس سے خارجہ پالیسی متاثر ہو رہی ہے۔

انہوں نے ایسے نازک مسائل پر سیاست کرنے سے گریز کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو عالمی برادری میں تنہا کرنا اور قومی اداروں کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024