• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

سندھ میں آج سے گرمی کی لہر میں اضافے اور ہیٹ ویو کا امکان

شائع April 26, 2022
سندھ کے کچھ علاقوں میں دن میں درجہ حرارت 48  ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے— فائل فوٹو: اے ایف پی
سندھ کے کچھ علاقوں میں دن میں درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے— فائل فوٹو: اے ایف پی

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج سے ملک کے بیشتر حصوں میں ایک ہفتے تک گرمی کی لہر میں اضافے کا امکان ہے جبکہ سندھ کے کچھ علاقوں میں دن میں درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات کے حکام کے مطابق بالائی فضا میں دباوؑ کے باعث 26 اپریل سے 2 مئی تک سندھ سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں دن کے وقت درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے جس سے گرمی کی لہر بڑھے گی۔

مزید پڑھیں: کراچی میں ہیٹ ویو کے اثرات، موسم شدید گرم

محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ دادو، نواب شاہ، جیکب آباد، لاڑکانہ، سکھر میں دن میں درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے جبکہ بدین، تھرپارکر، عمرکوٹ، حیدرآباد کے اضلاع میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

تاہم ایک ہفتہ تک جاری رہنے والی ہیٹ ویو کے دوران کراچی کا موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہے گا۔

کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا ہے جس میں نمی کا تناسب 58 فیصد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات کی کراچی میں 23 سے 25 اپریل تک ہیٹ ویو کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ موجودہ گرم اور خشک موسم پانی کے ذخائر، کھڑی فصلوں، سبزیوں اور باغات پر پانی کے دباؤ کا سبب بن سکتا ہے، کسانوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اسی کی مناسبت سے فصل کے پانی کا انتظام کریں جبکہ عام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ سورج کی براہ راست تپش سے بچنے کی کوشش کریں۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024