• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

چار سال بعد ’کافی ود کرن‘ کی واپسی کے امکانات

شائع April 25, 2022
مقبول ٹاک شو کو جون میں نشر کیے جانے کا امکان ہے—پرومو فوٹو
مقبول ٹاک شو کو جون میں نشر کیے جانے کا امکان ہے—پرومو فوٹو

خبریں ہیں کہ بولی وڈ فلم ساز کرن جوہر تقریبا چار سال بعد اپنے مشہور ٹاک شو ’کافی ود کرن‘ کے ساتھ واپسی کر رہے ہیں۔

’کافی ون کرن‘ شو کو بھارت کے علاوہ پاکستان، برطانیہ، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور جنوبی ایشیائی ممالک سمیت وہاں خوب پسند کیا جاتا ہے، جہاں بھارتی فلم انڈسٹری کے مداح موجود ہیں۔

’کافی ود کرن‘ شو کا چھٹا اور آخری سیزن 2018 میں نشر کیا گیا تھا، جس کی آخری چند قسطیں 2019 میں بھی ریلیز ہوئی تھی۔

تاہم اب تقریبا چار سال بعد دوبارہ ’کافی ود کرن‘ کا ساتواں سیزن رواں برس جون میں ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

شوبز ویب سائٹ ’پنک ولا‘ کے مطابق کرن جوہر نے اپنے شو کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں اور آئندہ ماہ اس کی شوٹنگ کا آغاز کردیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: رنبیر کپور اور رنویر سنگھ 'کافی ود کرن' میں ایک ساتھ

فلم ساز اس وقت اپنی متعدد فلموں کی پروڈکشن اور ہدایت کاری کے مراحل تیزی سے مکمل کر رہے ہیں، تاکہ آئندہ ماہ منصوبے کے تحت وہ ’کافی ود کرن‘ کی ابتدائی اقسام کی ریکارڈنگ کروا سکیں۔

مئی میں ’کافی ود کرن‘ کے ساتویں سیزن کی قسطیں شوٹ کیے جانے کے بعد اس کی پہلی قسط جون 2022 میں نشر کیے جانے کا امکان ہے، تاہم اس میں کچھ تبدیلی بھی ہو سکتی ہے۔

’کافی ود کرن‘ کے ساتویں سیزن میں عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے علاوہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کے بطور میاں اور بیوی پہلی بار میڈیا کے سامنے پیش ہونے کا بھی امکان ہے۔

’کافی ود کرن 7‘ میں اکشے کمار، ورن دھون، کیارہ آڈوانی، انیل کپور، نیتو سنگھ، سدھارتھ ملہوترا، سدھانت چترویدی اور رشمیکا مندانا سمیت دیگر شخصیات کے بطور مہمان شرکت کرنے کے امکانات ہیں۔

مزید پڑھیں: کیا کرینہ اور پریانکا ایک ساتھ کافی ود کرن میں آرہی ہیں؟

مذکورہ شو میں ریپڈ فائر سمیت متعدد سیگمنٹ ہوتے ہیں، جن میں شخصیات اپنے کیریئر، ذاتی زندگی اور اپنے تنازعات سے متعقل کھل کر باتیں کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

’کافی ود کرن‘ کا شمار بھارت کے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے شوبز ٹاک شوز میں ہوتا ہے، جس کا پہلا سیزن 2004 اور 2005 میں ریلیز کیا گیا تھا۔

’کافی ود کرن‘ کا دوسرا سیزن 2007 میں ریلیز ہوا تھا، چوتھا 2009 اور پانچواں 2012 میں نشر کیا گیا تھا۔

’کافی ود کرن‘ کا چھٹا سیزن 2018 اور 2019 میں ریلیز ہوا اور اس کا ساتواں سیزن جاری کیا جائے گا، جس کی آخری اقساط ممکنہ طور پر 2022 کے آغاز میں نشر کی جائیں گی، اسے اسٹار نیٹ ورک پر دکھایا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024