• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

اسلام قبول کرنے والے کورین گلوکار داؤد کِمِ پاکستان پہنچ گئے

شائع April 25, 2022
داؤد کِمِ 25 اپریل کو پاکستان پہنچے—فائل فوٹو: انسٹاگرام
داؤد کِمِ 25 اپریل کو پاکستان پہنچے—فائل فوٹو: انسٹاگرام

مذہب اسلام قبول کرنے والے سابق جنوبی کورین پاپ گلوکار اور یوٹیوبر داؤد کِمِ پاکستان پہنچ گئے۔

داؤد کِمِ اپنے یوٹیوب پر پاکستان سے متعلق مواد اور ولاگ شیئر کرتے رہتے ہیں اور گزشتہ برس رمضان المبارک میں انہوں نے جنوبی کوریا میں موجود پاکستانی افراد کے ساتھ افطاری کرنے کی ویڈیو بھی شیئر کی تھی، جسے کافی پسند کیا گیا تھا۔

داؤد کِمِ نے 25 اپریل کو انسٹاگرام اسٹوریز میں بتایا کہ وہ سعودی عرب کے شہر جدہ سے پاکستان کے شہرلاہور پہنچے۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

انہوں نے انسٹاگرام میں متعدد اسٹوریز شیئر کیں، جن میں انہوں نے پاکستان سے اظہار محبت بھی کیا اور مداحوں کو کہا کہ انتظار کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: دائرہ اسلام میں داخل ہونے والے کورین پاپ گلوکار کی عمرے کی تصاویر وائرل

پاکستان آمد کے موقع پر انہوں نے لاہور شہر کی سڑکوں اور مارکیٹوں کی ویڈیوز بھی شیئر کیں اور ایک اسٹوری میں پاکستان کے لذیذ کھانوں کا ذکر بھی کیا۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

داؤد کِمِ کی جانب سے پاکستان آنے کی اسٹوریز شیئر کیے جانے کے بعد ان کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوگئیں اور پاکستانی مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا۔

داؤد کِمِ ایک ایسے وقت میں پاکستان آ رہے ہیں جب کہ حال ہی میں پہلے عمرے کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ پہنچے تھے۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

انہوں نے رواں ماہ اپریل کے آغاز میں عمرے کی سعادت حاصل کی تھی، وہ اپریل کے پہلے ہفتے میں سعودیہ پہنچے تھے۔

داؤد کِمِ کی عمرے کی تصاویر اور ویڈیوز بھی وائرل ہوگئی تھیں اور لوگوں نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔

داؤد کِمِ ا اصل نام ’جے کِمِ‘ تھا اور وہ 2019 تک بطور پاپ گلوکارہ پہچانے جاتے تھے، جس کے بعد انہوں نے اپنے آباؤ و اجداد کا مذہب چھوڑ کر اسلام کو قبول کیا۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

داؤد کِمِ نےستمبر 2019 میں اسلام قبول کیا تھا اور انہوں نے دائرہ اسلام میں داخل ہونے کی ویڈیو بھی یوٹیوب پر جاری کی تھی۔

دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے بعد داؤد کِمِ کو متعدد اسلامی ممالک کے دورے کرتے دیکھا گیا، جہاں وہ مساجد میں بھی گئے جب کہ وہ یوٹیوب پر اسلام اور مسلمانوں کے مسائل پر بھی ویڈیوز شیئر کرتے دکھائی دیے۔

دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے بعد داؤد کِمِ نے گلوکاری کو خیرباد کہہ کر بطور یوٹیوبر کام شروع کیا اور وہ عام طور پر مسلمانوں اور اسلام سے متعلق جنوبی و شمالی کوریا کے عوام سمیت دیگر لوگوں کے خیالات کی ویڈیوز شیئر کرتے رہتے ہیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

Salazar Apr 25, 2022 07:21pm
Why all the show of converting to Islam? It feels like he is doing it for likes and shares and social media..

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024