• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

یاسر حسین اور سونیا حسین کی 'سویاں' عیدالفطر پر ریلیز ہوگی

شائع April 25, 2022
سونیا حسین اور یاسر حسین کی ٹیلی فلم عیدالفطر پر ریلیز ہوگی—فوٹو: ڈان
سونیا حسین اور یاسر حسین کی ٹیلی فلم عیدالفطر پر ریلیز ہوگی—فوٹو: ڈان

یاسر حسین اور سونیا حسین ایک اور عید ٹیلی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں، 'سویاں' کے نام سے ریلیز ہونے والی ٹیلی فلم میں مزاح کا عنصر کو جوڑتے ہوئے حقیقی دنیا کو بھی شامل کرلیا گیا ہے۔

اداکار یاسر حسین اور سونیا حسین ایک اور عید ٹیلی فلم ’سویاں‘ میں اداکاری کر رہے ہیں اور اس بار فلم کی کہانی کا پلاٹ مزاحیہ عنصر کے ساتھ قتل کے معمے پر مشمتل ہے۔

فلم کی کہانی بلال عاطف خان نے لکھی ہے جو اس ٹیلی فلم کے ساتھ اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کر رہے ہیں اور خود ہی فلم کی ہدایت کاری بھی کر رہے ہیں اور فلم عید الفطر پر ریلیز ہوگی۔

فلم کی کہانی ایک ایسے جوڑے کے گرد گھومتی ہے جن کے اہل خانہ عید پر ان کے پاس آتے ہیں اور ایک ’خوشی کی خبر‘ کی توقع کرتے ہیں، اہل خانہ جوڑے کے اس اعلان کا انتظار کرتے ہیں کہ وہ ایک بچے کی توقع کر رہے ہیں لیکن حقیقت میں وہ جو سامنے لانا چاہتے ہیں وہ ’طلاق‘ لینے کے بارے میں ہے۔

اس کہانی سے ایک قتل کا معمہ جڑا ہوا ہے جہاں ممکنہ طور پر گھر میں ایک جوڑے کی لاشیں ہیں جن کو یہ جوڑا عید کی خوشیوں کے دوران چھپانے کی پوری کوشش کرتا ہے۔

اداکار یاسر حسین نے اپنے تھیٹر کے تجربے پر نظر ڈالتے ہوئے وضاحت کی کہ یہ ٹیلی فلم کس طرح کامیڈی کو یکجا کرنے کے لیے اپنائے گئے نکتہ نظر کے لحاظ سے نمایاں ہے۔

اداکار یاسر نے کہا کہ میں بنیادی طور پر تھیٹر کا اداکار ہوں اور برسوں سے تھیٹر میں ہوں، ’یہ اسکرپٹ انگریزی ڈراما نگار رے کونی اور ان کے ڈراموں سے بہت متاثر ہے جس طرح سے ان کے پاس ایک قتل کا راز ہے جو حالات کے مزاح سے جڑا ہوا ہے۔

فلم ’لاہور سے آگے‘ کے اداکار کو نہ صرف ایک نیا اسکرپٹ ملا ہے بلکہ وہ ایک نئے ہدایت کار کے ساتھ بھی کام کر رہے ہیں، اداکار نے کہا کہ کافی عرصے کے بعد انہیں دیگر سے مخلتف اسکرپٹ ملا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ کوشش کرتا ہوں کہ نئے ہدایت کاروں کے ساتھ کام کروں مثلاً خضر، جنہوں نے بادشاہ بیگم فلم کی ہدایت کاری کی تھی، اسی طرح اس ٹیلی فلم کے ہدایت کار بلال (عاطف خان) بھی بہت دلچسپ ہیں اور مجھے ان کے ساتھ کام کرکے بہت اچھا لگا۔

بگ بینگ انٹرٹینمنٹ کی جانب سے پیش کردہ فلم ’سویاں‘ اداکار یاسر کی اس پروڈکشن ہاؤس کے ساتھ دوسری فلم ہے، اداکار یاسر نے کہا کہ بگ بینگ انٹرٹینمنٹ کی پیش کش بہت اعلیٰ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں اس کمپنی کے ساتھ 4 سال پہلے ایک ٹٰیلی فلم ’ہیلپ می دردانہ‘ میں کام کیا تھا۔

اداکار یاسر نے مزید کہا کہ میں یہ جان کر حیران ہوں کہ یہ پروڈکشن کمپنی دوسروں کی طرح کتنی عمدہ ہے۔

انہوں نے کہا میں ٹیلی ویژن پر بہت زیادہ نہیں رہا اور میں نے 12 برسوں میں صرف 4 ڈارما سیریلز کیے ہیں اور مجھے پروڈکشن ہاؤس کا زیادہ علم نہیں ہے مگر جس طرح میں نے بگ بینگ انٹرٹنمنٹ کے ساتھ کام کیا ہے وہ بہت اچھی کمپنی ہے۔

ٹیلی فلم ’سویاں‘ عیدالفطر پر ریلیز ہوگی اور فلم میں دیگر اداکاروں میں سکندر خان، سیفی حسن، زیبا شہناز، صباحت عادل، نئیر اعجاز، عنبر واحد اور حنا رضوی شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024