• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm

اوپو کے 2 نئے مڈرینج اسمارٹ فونز پیش

شائع April 25, 2022
— فوٹو بشکریہ اوپو
— فوٹو بشکریہ اوپو

اوپو نے مارچ میں کے 10 اسمارٹ فون متعارف کرایا تھا اور اب اس کا 5 جی ورژن اور کے 10 پرو پیش کیے ہیں۔

یہ دونوں فونز چین میں متعارف کرائے گئے ہیں اور فی الحال دیگر ممالک میں دستیابی کے حوالے سے کمپنی نے کچھ نہیں بتایا۔

اوپو کے 10 پرو

فوٹو بشکریہ اوپو
فوٹو بشکریہ اوپو

اوپو کے 10 پرو میں 6.62 انچ کا ایف ایچ ڈی پلس امولیڈ ڈسپلے 120 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔

ڈسپلے کے تحفظ کے لیے گوریلا گلاس 5 استعمال کیا گیا ہے۔

فون میں اسنیپ ڈراگون 888 پراسیسر موجود ہے جس کے ساتھ 8 سے 12 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج کے آپشن دستیاب ہوں گے۔

فلیگ شپ ہارڈویئر سے لیس اس فون کا کیمرا سیٹ اپ زیادہ نمایاں نہیں۔

فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس کا مین کیمرا 50 میگا پکسل کا ہے جو ایف 1.8 آپرچر اور او آئی ایس سے لیس ہے۔

اس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل میکرو شاٹس کیمرے موجود ہیں، جبکہ فرنٹ پر 16 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے۔

کے 10 پرو میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری 80 واٹ سپر وی او او سی چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے اور فون صفر سے 100 فیصد تک صرف 31 منٹ میں چارج ہوسکتا ہے۔

اس فون کی قیمت 2499 یوآن (71 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) سے شروع ہوگی۔

کے 10 فائیو جی

فوٹو بشکریہ اوپو
فوٹو بشکریہ اوپو

اس فون میں میڈیا ٹیک کا ڈیمینسٹی 8000 میکس پراسیسر موجود ہے جبکہ 8 سے 12 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔

کے 10 فائیو جی میں 6.59 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے جس کے ساتھ 120 ہرٹز ریفریش ریٹ دیا گیا ہے۔

فون کے بیک پر 64 میگا پکسل مین، 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل میکرو کیمروں پر مشتمل سیٹ اپ موجود ہے جبکہ فرنٹ پر 16 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے۔

فوٹو بشکریہ اوپو
فوٹو بشکریہ اوپو

ڈیوائس میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ 67 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے۔

اس فون کی قیمت 1999 یوآن (56 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) سے شروع ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024