• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

لندن : چاقو کے وار سے 4 افراد قتل، مشتبہ شخص گرفتار

شائع April 25, 2022
خیال کیا جارہا ہے کہ پانچوں افراد ایک دوسرے کو جانتے تھے— تصویر: اے پی
خیال کیا جارہا ہے کہ پانچوں افراد ایک دوسرے کو جانتے تھے— تصویر: اے پی

جنوب مشرقی لندن میں 4 افراد کو چاقو کے وار سے قتل کیے جانے کے بعد ایک شخص کو قتل کے شبے میں گرفتار کر لیا گیا۔

میٹروپولیٹن پولیس نے بتایا کہ برمنسی میں ایک گھر میں گڑبڑ کی اطلاع کے بعد پولیس جائے وقوع پر پہنچی جہاں 3 خواتین اور ایک مرد مردہ حالت میں پائے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: لندن میں چاقو حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی

پولیس نے بتایا کہ ایک شخص کو قتل کے شبے میں گرفتار کر کے جنوبی لندن کے پولیس اسٹیشن لے جایا گیا جہاں وہ زیر حراست ہے۔

پولیس کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ 'ہمارا خیال ہے کہ پانچوں افراد ایک دوسرے کو جانتے تھے، تفتیش ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے'۔

پولیس کو اتوار کی رات تقریباً ایک بج کر 40 منٹ پر برمنسی میں ڈیلافورڈ روڈ پر واقع ایک گھر میں گڑبڑ کی اطلاع پر بلایا گیا۔

مزید پڑھیں: لندن: پولیس کی فائرنگ سے حملہ آور ہلاک، واقعہ دہشت گردی قرار

پولیس افسران کو زبردستی گھر میں داخل ہونا پڑا جہاں انہوں نے 4 افراد کو مردہ حالت میں پایا جن پر چاقو سے حملہ کیا گیا تھا۔

لندن کے میئر صادق خان نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'یہ سن کر دل افسردہ ہے کہ کل رات ساؤتھ وارک میں ایک افسوسناک واقعے میں 3 خواتین اور ایک مرد ہلاک ہو گئے'۔

اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ 'میری ہمدردی ان لوگوں کے خاندان اور دوستوں کے ساتھ ہے جنہوں نے اس خوفناک جرم میں اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے، واقعے کی تفتیش جاری ہے اور ایک شخص کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے'۔

یہ بھی پڑھیں: لندن میں چاقو کے حملوں کے سلسلہ وار پانچ واقعات، ایک شخص ہلاک، 9 زخمی

میٹروپولیٹن پولیس کے ماہر کرائم یونٹ کے سراغ رساں معاملے کی تفتیش کر رہے ہیں، افسران مقتولین کے رشتہ داروں سے رابطہ کر رہے ہیں اور موت کی اصل وجہ کا تعین کرنے کے لیے پوسٹ مارٹم کرائے جائیں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی لندن میں چاقو سے حملے کے متعدد واقعات رپورٹ کیے جاچکے ہیں۔

گزشہ سال فروری میں جنوبی لندن میں چاقو سے حملے کے سلسلہ وار 5 واقعات میں ایک شخص ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024