• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

بھارت: شوہر کے قتل کا کنٹریکٹ دینے والی خاتون فرار، حملہ آور گرفتار

شائع April 23, 2022
بینایاک بہیرا پر ہفتے کی شام چہل قدمی کے دوران 2 جوانوں  نے حملہ کیا—فائل فوٹو: رائٹرز
بینایاک بہیرا پر ہفتے کی شام چہل قدمی کے دوران 2 جوانوں نے حملہ کیا—فائل فوٹو: رائٹرز

بھارت کے شہر بھوبھنیشور میں شوہر کے قتل کا کنٹریکٹ دینے والی خاتون منصوبے مکمل نہ ہونے پر فرار ہو گئیں اور پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کر لیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون کا شوہر سینئر ریلوے افسر ہے، بینایاک بہیرا بھوبھنیشور کے ریلوے زون کی ورک شاپ میں بطور سینئر سیکشن انجینئر کام کرتا ہے۔

بینایاک بہیرا پر ہفتے کی شام چہل قدمی کے دوران 2 جوانوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئے، موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اس کے سر پر لوہے کا پائپ مارا اور فرار ہو گئے، موقع پر موجود افراد اس کے گرد جمع ہوگئے اور انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔

مزید پڑھیں: بھارت: خواتین کو پھنسا کر 18 سے زائد شادیاں کرنے والا شخص گرفتار

بینایاک بہیرا نے اپنی اہلیہ سلسلہ بہیرا، ڈرائیور آشوک سہو سمیت ایک اور شخص کے خلاف مقدمہ درج کروایا، پولیس نے شہر میں واقع ان کے اپارٹمنٹ میں چھاپہ مارتے ہوئے آشوک سہو کو گرفتار کرلیا، جس پر خاتون کا آشنا ہونے کا الزام ہے۔

واقعے کی تحقیقات کرنے والے پولیس افسر نے انکشاف کیا ہے کہ ریلوے عہدیدار کی اہلیہ نے اسے قتل کرنے کے لیے قاتلوں کو ایک لاکھ روپے دیے تھے اور اس سازش کے بارے ڈرائیور نے بتایا جو خاتون کا آشنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک بار شکایت کنندہ کی اہلیہ گرفتار ہوجائے تو معاملہ مزید واضح ہوجائے گا۔

مزید پڑھیں: بھارت: بار گرل سے ڈاکو رانی بننے والی خاتون گرفتار

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور نے انکشاف کیا ہے کہ اس کے ساتھ تعلقات قائم ہونے کے بعد خاتون نے اپنے شوہر کو قتل کرنے کا کنٹریکٹ دیا، تاہم اس کا شوہر زندہ ہے اور ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

بینایاک بہیرا کو جب اس کی اہلیہ کے تعلق کا علم ہوا تو دونوں میں جھگڑا ہوا، دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد بہیرا نے اپنے شوہر کو قتل کرنے کے لیے قاتلوں کو پیسے دیے۔

تاہم، پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون اور پیسے لے کر قتل کی کوشش کرنے والے ابھی پولیس کی گرفت سے باہر ہیں۔

بھوبھنیشور کے ڈی سی پی اوما شنکر نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ ’تحقیقات جاری ہیں خاتون سمیت دیگر ملزمان کی گرفتاری عمل میں لانے کے لیے کوشش کی جارہی ہے‘۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024