• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am

لڑ کھڑاکر ٹرین کے نیچے آنے والی لڑکی معجزانہ طور پر بچ گئی

شائع April 21, 2022 اپ ڈیٹ April 22, 2022
لڑکی کو زیادہ چوٹیں نہیں لگیں—اسکرین شاٹ
لڑکی کو زیادہ چوٹیں نہیں لگیں—اسکرین شاٹ

امریکی ملک ارجنٹائن میں لڑ کھڑاکر ٹرین کے نیچے آجانے والی لڑکی کے معجزانہ طور پر زندہ بچ جانے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد انہیں نئی زندگی ملنے پر مبارک باد پیش کی جا رہی ہے۔

’اسکائے نیوز‘ کے مطابق ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرنس کے نواحی شہر گونزلاز کیٹن کے ریلوے اسٹیشن پر نوجوان لڑکی اس وقت لڑ کھڑاکر ٹرین کے نیچے آگریں جب ٹرین اسٹیشن پر رکنے والی تھیں۔

ریلوے حکام کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں لڑکی کو اچانک ٹرین کے نیچے گرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں صاف نظر آ رہا ہے کہ ٹرین تیزی سے آ رہی تھیں کہ لڑکی اچانک لڑ کھڑاکر اس کے نیچے جا گریں اور لڑکی کو گرتے دیکھنے والے لوگ ڈر کے مارے پیچھے ہوگئے۔

تاہم بعد ازاں ٹرین کو رکوایا گیا اور لڑکی کو بے ہوشی کی حالت میں نکال کر ہسپتال لے جایا گیا، جہاں کچھ گھنٹوں کی طبی امداد کے بعد انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرین کے نیچے آجانے کے باوجود لڑکی کو کوئی بڑی چوٹیں نہیں لگیں اور نہ ہی ان کی ہڈیاں ٹوٹیں، البتہ ان کی پسلی کی ہڈی میں چوٹ لگی، جس وجہ سے ان کے جگر کو بھی تھوڑا سا نقصان پہنچا۔

لڑکی کی عمر 24 سال بتائی جا رہی ہے اور وہ ایک بچے کی ماں بھی ہے اور معجزانہ طور پر بچ جانے کے بعد وہ شکرانے ادا کرتے دکھائی دیں۔

متاثرہ لڑکی نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ انہیں سمجھ نہیں آیا کہ ان کے ساتھ کیا ہوا تھا کہ وہ لڑ کھڑاکر ٹرین کے نیچے جا گریں۔

انہوں نے تصدیق کی کہ انہیں کوئی بڑی چوٹ نہیں لگی اور وہ نئی زندگی ملنے پر خدا کی مشکور ہیں اور دوستوں کے ساتھ پارٹی کر رہی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024