• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

بیٹیوں کے بجائے بیٹوں کی خواہش کے بیان پر اداکارہ صاحبہ کو تنقید کا سامنا

شائع April 21, 2022
اداکارہ کے لیے سخت زبان بھی استعمال کی گئی—فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ کے لیے سخت زبان بھی استعمال کی گئی—فوٹو: انسٹاگرام

ماضی کی مقبول فلمی اداکارہ صاحبہ کی جانب سے لڑکیوں کے بجائے لڑکوں کی خواہش کا بیان دینے پر انہیں تنقید کا سامنا ہے۔

صاحبہ نے چند دن قبل اپنے شوہر افضل خان المعروف ریمبو اور دونوں بیٹوں احسن اور افضل کے ہمراہ ندا یاسر کے شو میں شرکت کی تھی، جہاں انہوں نے خاندانی زندگی سمیت کیریئر کے حوالے سے بھی باتیں کی تھیں۔

پروگرام میں پہلی بار دونوں کے بیٹوں نے بھی عوامی سطح پر آکر باتیں کیں اور بتایا کہ ابھی انہوں نے شوبز میں آنے کا فی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

پروگرام میں میزبان کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں صاحبہ نے بتایا کہ انہیں شوق تھا کہ ان کے بیٹے ہی ہوں اور ساتھ ہی انہوں نے اس بات پر خدا کے شکرانے بھی ادا کیا کہ اس زمانے میں خدا نے انہیں بیٹیاں نہیں دیں۔

اداکارہ نے مزید وضاحت کی تھی کہ بیٹیوں پر دباؤ بہت ہوتا ہے، وہ زندگی میں کبھی اپنی مرضی چلا ہی نہیں سکتیں۔

صاحبہ نے کہا کہ بیٹیوں پر پہلے والدین اور پھر شوہر کا دباؤ ہوتا ہے، وہ اپنی مرضی کے مطابق کچھ نہیں کر سکتیں۔

یہ بھی پڑھیں: صاحبہ کی ’کانپیں ٹانگ رہی ہیں‘

اہلیہ کی جانب سے ایسی بات کہے جانے پر ریمبو نے مداخلت کی اور ان سے مزاحیہ انداز میں پوچھا کہ کیا وہ اپنی مرضی نہیں چلا سکتیں؟ اور ان پر شوہر کا کیا دباؤ ہے؟ جس پر صاحبہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ان کے کہنے کا مطلب ہے کہ وہ لڑکیاں اپنی مرضی نہیں چلا سکتیں۔

اسی دوران صاحبہ نے یہ خواہش بھی ظاہر کی کہ کاش وہ لڑکا ہوتیں تو وہ اپنی مرضی چلا پاتیں۔

صاحبہ کی مذکورہ بات کی ویڈیو وائرل ہوگئی اور متعدد شوبز شخصیات سمیت عام افراد نے بھی انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور ان کی سوچ کو غلط قرار دیتے ہوئے ان کے لیے سخت زبان بھی استعمال کی۔

صاحبہ کی بات پر اداکارہ کرن تعبیر اور اداکار معمر رانا سمیت دیگر شخصیات نے بھی اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے اداکارہ کی بات سے اختلاف کیا جب کہ دیگر لوگوں نے بھی انہیں یاد دلایا کہ نصیب پر کسی کا زور نہیں ہوتا، نصیب لڑکوں کے بھی خراب ہو سکتے ہیں۔

بعض لوگوں نے ان سے سوال کیا کہ اگر وہ لڑکیوں کے حوالے سے ایسا ہی سوچتی ہیں تو پھر وہ اپنے بیٹوں کے لیے کیا ڈھونڈیں گی؟

کچھ افراد نے صاحبہ کو یاد دلایا کہ بیٹیاں والدین کی ہمدرد ہوتی ہیں جب کہ نصیبوں والوں کو ہی بیٹیاں ملتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024