• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

والدہ نے بھی شک کیا کہ میں نے عثمان خالد بٹ سے شادی کرلی، مایا علی

شائع April 20, 2022
چند سال قبل دونوں کی شادی کی افواہیں پھیلائی گئی تھیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام
چند سال قبل دونوں کی شادی کی افواہیں پھیلائی گئی تھیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام

ماڈل و اداکارہ مایا علی نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں ان کے ڈرامے کی تصویر دیکھ کر ان کی والدہ کو بھی شک ہوا کہ انہوں نے شادی کرلی۔

مایا علی اور عثمان خالد بٹ حال ہی میں ندا یاسر کے ’رمضان شو‘ میں شریک ہوئے، جہاں دونوں نے اپنی افواہوں اور کیریئر سمیت ذاتی زندگی کے حوالے سے بھی کھل کر باتیں کیں۔

پروگرام کے دوران عثمان خالد بٹ نے ایک سوال کے جواب میں مزاحیہ انداز میں بتایا کہ انہیں شرارتی لڑکیاں پسند ہیں اور اگر کوئی شرارتی لڑکی ان میں دلچسپی رکھتی ہیں تو وہ حاضر ہیں۔

ڈرامے کا پوسٹر دیکھ کر والدہ کو شک ہوا کہ میں نے عثمان خالد سے شادی کرلی، اداکارہ—فائل فوٹو پرومو
ڈرامے کا پوسٹر دیکھ کر والدہ کو شک ہوا کہ میں نے عثمان خالد سے شادی کرلی، اداکارہ—فائل فوٹو پرومو

ایک سوال کے جواب میں عثمان خالد بٹ نے بتایا کہ ان کا بچپن ان کی امیدوں کے برعکس بہت ہی برے حالات اور مسائل میں گزارا جب کہ مایا علی نے بتایا کہ وہ تاحال بچی ہیں، ان کا بچپن ابھی گیا ہی نہیں۔

دوران پروگرام مایا علی نے اپنے مرحوم والد کی باتیں بھی شیئر کیں اور بتایا کہ ہر خوشی کے موقع پر انہیں ان کے والد یاد آتے ہیں اور سب سے زیادہ انہیں بھائی کی شادی پر والد کی یاد آئی۔

یہ بھی پڑھیں: عون زارا ایک منفرد رومانوی کہانی کا ڈراما

پروگرام کے دوران ایک مداح کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں عثمان خالد بٹ نے انکشاف کیا کہ حدیقہ کیانی اور بلال عباس کے مشہور ڈرامے ’دوبارہ‘ میں کام کرنے کے لیے پہلے انہیں پیش کش ہوئی تھی، جسے انہوں نے مسترد کیا، جس پر انہیں پچھتاوا بھی ہے۔

انٹرنیٹ پر افواہیں پھیلائی گئیں کہ ہمارے دو بچے بھی ہیں، عثمان خالد بٹ—فائل فوٹو: انسٹاگرام
انٹرنیٹ پر افواہیں پھیلائی گئیں کہ ہمارے دو بچے بھی ہیں، عثمان خالد بٹ—فائل فوٹو: انسٹاگرام

اداکار کے مطابق انہیں بلال عباس کے کردار کی پیش کش ہوئی تھی مگر چوں کہ اس وقت وہ اپنے ڈرامے ’چپکے چپکے‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھے، اس لیے انہوں نے ڈرامے میں کام کرنے سے معذرت کرلی تھی اور اب وہ اس پر پچھتاتے ہیں۔

انہوں نے ’دوبارہ‘ کی تعریفیں کرتے ہوئے حدیقہ کیانی کی اداکاری کو بھی سراہا۔

اسی شو میں ایک سوال کے جواب میں مایا علی نے بتایا کہ ماضی میں جب 2013 میں ان کا اور عثمان خالد بٹ کا ڈراما ’عون زارا‘ ریلیز ہوا تو ان کی شادی کی افواہیں پھیلائی گئیں۔

اسی حوالے سے عثمان خالد بٹ نے کہا کہ اس وقت انٹرنیٹ پر یہ افواہیں پھیلائی گئیں کہ نہ صرف ہم دونوں نے شادی کرلی ہے بلکہ ہمارے دو بچے ہونے کا دعویٰ بھی کیا گیا۔

مایا علی نے بتایا کہ انہیں اس وقت حیرانی ہوئی تھی جب ’عون زارا‘ کی ایک تصویر دیکھنے کے بعد ان کی والدہ کو بھی شک ہوا کہ انہوں نے شادی کرلی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس وقت والدہ نے انہیں فون کرکے جھاڑ پلائی تھی کہ انہوں نے عثمان نامی لڑکے سے شادی کیوں کی؟

مایا علی کے مطابق انہوں نے والدہ سے وہ تصویر منگوائی اور پھر انہیں بتایا کہ یہ ان کے ڈرامے کا پوسٹر ہے، انہوں نے شادی نہیں کی۔

خیال رہے کہ عثمان خالد بٹ اور مایا علی نے ’عون زارا‘ میں میاں اور بیوی کا کردار ادا کیا تھا اور ان کی رومانوی جوڑی اور کہانی کو بہت پسند کیا گیا تھا، اس ڈرامے کو 2013 میں نشر کیا گیا تھا۔

مذکورہ ڈرامے کے علاوہ بھی دونوں اداکاروں نے چند ڈراموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے اور ان کی جوڑی کو سراہا جاتا رہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024