• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

مرد و خواتین میں تولیدی کمزوری باعث شرمندگی نہیں، ہانیہ عامر

شائع April 20, 2022
ہانیہ عامر کی فلم پردے میں رہنے دو عید پر ریلیز ہوگی—فائل فوٹو: انسٹاگرام
ہانیہ عامر کی فلم پردے میں رہنے دو عید پر ریلیز ہوگی—فائل فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ ہانیہ عامر کا کہنا ہے کہ مرد و خواتین میں تولیدی صحت کی کمزوری باعث شرمندگی نہیں مگر نہ جانے کیوں ہمارے معاشرے میں اسے عزت و نفس سے جوڑ دیا گیا ہے۔

اداکارہ نے ’انڈیپینڈنٹ اردو‘ کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ عید الفطر پر ریلیز ہونے والی ان کی فلم ’پردے میں رہنے دو‘ مرد میں تولیدی کمزوری کے معاملے پر بنائی گئی ہے جسے سماج نے شرمندگی سے جوڑ رکھا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں بہت سارے چیزوں کو غلط انداز میں معیوب اور باعث شرمندگی قرار دیا گیا ہے، حالانکہ وہ چیزیں شرمساری کا باعث نہیں ہوتیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہانیہ عامر کی ’پردے میں رہنے دو‘ کے ذریعے بڑے پردے پر واپسی

ہانیہ عامر کے مطابق اسی طرح مرد و خواتین میں تولیدی صحت کے مسائل یا کمزوری کو شرمندگی سے جوڑنا غلط ہے، کیوں کہ وہ مسئلہ باعث شرمندگی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کی فلم ’پردے مین رہنے دو‘ معیوب سمجھے جانے والے مسئلے پر بنائی گئی ہے، تاکہ لوگ اس پر بات کریں اور سوچیں۔

دوران انٹرویو انہوں نے اپنے فلمی کیریئر پر بھی بات کی اور بتایا کہ وہ چند سال کے وقفے کے بعد بڑے پردے پر دکھائی دیں گی، جس کے لیے وہ بہت پرجوش ہیں۔

ہانیہ عامر کے مطابق فلم ’جانان‘ میں علی رحمٰن ان کے کزن برادر بنے تھے جب کہ ’پردے میں رہنے دو‘ میں وہ ان کے شوہر بنے ہیں۔

مزید پڑھیں: ہانیہ عامر اور علی رحمٰن کی فلم 'پردے میں رہنے دو' کا پوسٹر جاری

اداکارہ کا کہنا تھا کہ علی رحمٰن ان کے دوست رہے ہیں اور ان کے ساتھ کام کرنے کے دوران انہیں بہت مزہ آیا۔

ایک سوال کے جواب میں ہانیہ عامر نے کہا کہ اگرچہ وہ ٹوئٹر پر زیادہ متحرک نہیں رہتیں، تاہم اس کے باوجود ان کا نام آئے دن وہاں ٹاپ ٹرینڈ بن جاتا ہے، جس سے انہیں پریشانی بھی ہوتی ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ بھی ایک نارمل انسان ہیں، انہیں بھی مسائل ہوتے ہیں مگر ٹوئٹر پر اپنا نام ٹاپ ٹرینڈ میں آنے کے فوری بعد وہ دوستوں اور اہل خانہ کی مدد سے ذہنی پریشانی سے نکل آتی ہیں۔

انہوں نے شائقین کو گزارش کی کہ وہ عید الفطر پر سینماؤں میں جاکر فلمیں دیکھیں اور سینما انڈسٹری کی سپورٹ کریں۔

خیال رہے کہ عید الفطر پر ہانیہ عامر اور علی رحمٰن کی فلم ’پردے میں رہنے دو‘ کے ساتھ دیگر کم از کم 4 فلمیں بھی ریلیز ہوں گی، جن میں ’گھبرانا نہیں ہے اور چکر‘ بھی شامل ہیں۔

اس عید پر پاکستان میں دو سال بعد اور چار عیدوں کے بعد پہلی بار سینماؤں میں فلمیں ریلیز ہوں گی، آخری بار ملک میں 2019 کی عیدوں پر سینما میں فلمیں ریلیز ہوئی تھیں، جس کے بعد کورونا کے باعث تقریبا ڈیڑھ سال تک سینما بند رہے تھے۔

تبصرے (1) بند ہیں

M. Saeed Apr 20, 2022 05:37pm
Why is she so independent without ever talking about her family?

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024