• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

حریم شاہ نے شوہر سمیت عمرے کی سعادت حاصل کرلی

شائع April 19, 2022
ٹک ٹاکر کو مکمل برقع میں دیکھا جا سکتا ہے—اسکرین شاٹ
ٹک ٹاکر کو مکمل برقع میں دیکھا جا سکتا ہے—اسکرین شاٹ

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے شوہر بلال شاہ کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرلی، جس کی ویڈیوز انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری کردیں۔

حریم شاہ کے وکلا نے دو دن قبل سندھ ہائی کورٹ کو ایک کیس کے دوران بتایا تھا کہ ٹک ٹاکر عمرے کی ادائیگی کے لیے گئی ہوئی ہیں، اس لیے وہ عدالت پیش نہیں ہو سکتیں۔

یہ بھی پڑھیں: حریم شاہ عمرے کے لیے گئی ہوئی ہیں، اس لیے عدالت نہیں آئیں، وکلا

حریم شاہ وفاقی تحقیقاتی ادارے ’ایف آئی اے‘ کے خلاف اپنی ہی دائر کردہ درخواست کی سماعتوں کے دوران عدالت کی جانب سے بار بار بلائے جانے کے باوجود پیش نہیں ہوئی تھیں۔

دو دن قبل ہی سندھ ہائی کورٹ نے حریم شاہ کی درخواست خارج کرتے ہوئے حکم دیا تھا کہ جیسے ہی ٹک ٹاکر ملک واپس آئیں تو دوبارہ درخواست دائر کریں۔

دوران سماعت عدالت کو آگاہی دی گئی تھی کہ حریم شاہ عمرے کی ادائیگی کے لیے گئی ہوئی ہیں، جس وجہ سے وہ عدالت پیش نہیں ہو سکیں اور اب ٹک ٹاکر نے عمرے کی ویڈیوز شیئر کردیں۔

مزید پڑھیں: حریم شاہ کے ہونٹوں کی خراب حالت کی ویڈیو وائرل

حریم شاہ نے مقدس مقامات سے دو ویڈیوز شیئر کیں، جن میں انہیں مکمل برقع میں دیکھا جا سکتا ہے۔

ان کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں ان کا چہرہ نہیں دکھائی دیتا جب کہ ایک ویڈیو میں ان کے شوہر بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

شوہر کے ہمراہ شیئر کی گئی ویڈیو میں بھی حریم شاہ کو برقع میں ملبوس دیکھا جا سکتا ہے۔

عمرے کی ادائیگی سے قبل حریم شاہ شوہر کے ہمراہ یورپ سے براستہ ترکی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) پہنچی تھیں، جہاں انہوں نے دبئی کے بعد بحرین سے بھی ویڈیوز شیئر کی تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024