• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

طویل عرصے بعد ’تھور‘ کی چوتھی فلم کا ٹریلر جاری

شائع April 19, 2022
نتالی پورٹمین بھی فلم میں دکھائی دیں گی—اسکرین شاٹ
نتالی پورٹمین بھی فلم میں دکھائی دیں گی—اسکرین شاٹ

ہولی وڈ سائنس فکشن فلموں کے مداحوں کے لیے خوشخبری ہے کہ مارول اسٹوڈیو نے تقریبا پانچ سال بعد اپنی مشہور فلم ’تھور‘ کی چوتھی فلم کا پہلا ٹریلر جاری کرتے ہوئے اسے رواں برس جولائی میں پیش کرنے کا اعلان کردیا۔

’تھور‘ کی اب تک تین فلمیں ریلیز کی جا چکی ہیں اور سیریز کی تیسری فلم ’تھور ریگنوروک‘ کو نومبر 2017 میں پیش کیا گیا تھا۔

اگرچہ تیسری فلم کی ریلیز کے فوری بعد ہی چوتھی فلم کو بھی پیش کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم اس کی تیاری میں ٹیم کو تقریبا نصف دہائی لگی اور اب اس کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’تھور ریگنوروک‘ کی نمائش سے 3 ماہ قبل ٹکٹ کی فروخت شروع

جاری کیے گئے مختصر دورانیے کے ٹریلر میں کرس ہیمس ورتھ کو ہی ’تھور‘ کے کردار میں دکھایا گیا جب کہ اس بار نتالی پورٹمین مسز تھور کی روپ میں دکھائی دیں گی۔

کرس ہیمس ورتھ تھور کا کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے—اسکرین شاٹ
کرس ہیمس ورتھ تھور کا کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے—اسکرین شاٹ

پہلے ہی خبریں تھیں کہ نتالی پورٹمین کے کردار ایکٹر جینے فاسٹر کو ’تھور‘ کی چوتھی فلم میں دکھایا جائے گا، تاہم اب اس کی تصدیق ہوگئی۔

چوتھی فلم میں بھی سیریز کی تیسری فلم کی کاسٹ شامل ہے جب کہ اس کی ہدایات بھی ٹیکا ویٹیٹی نے دی ہے جو خود بھی فلم کی کاسٹ کا حصہ ہیں۔

فلم میں ٹیسا تھومپسن اور کرسچن بیل بھی شامل ہیں اور اسے رواں برس 8 جولائی کو پیش کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ’تھور ریگنوروک‘ نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

چوتھی فلم میں خیالی دنیا ’اسگارد‘ کو بھی دکھایا گیا ہے، جسے تیسری فلم میں تباہ کردیا گیا تھا مگر نئی فلم میں اسے مزید دلکش بناکر دکھایا گیا ہے۔ اس فلم کو ’تھور: لو اینڈ تھنڈر‘ کا نام دیا گیا ہے جب کہ اس کی تیسری فلم جسے نومبر 2017 میں ریلیز کیا گیا تھا اسے ’تھور ریگنوروک‘ کا نام دیا گیا تھا۔

سیریز کی پہلی فلم 2011 میں ریلیز ہوئی تھی، جسے ’تھور‘ کا نام دیا گیا تھا، پہلی فلم کی ریکارڈ کمائی کے بعد اس کی دوسری فلم ’تھوردی ڈارک ورلڈ‘ کو 2013 میں ریلیز کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024