• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:26pm

اوپو کا ایک اور کم قیمت 5 جی اسمارٹ فون پیش

شائع April 19, 2022
اے 55 ایس — فوٹو بشکریہ اوپو
اے 55 ایس — فوٹو بشکریہ اوپو

اوپو نے ایک کم قیمت اسمارٹ فون اے 55 ایس متعارف کرا دیا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ کچھ دن قبل ہی چینی کمپنی نے اے 55 فائیو جی متعارف کرایا تھا اور اب اس کا ایک اور ورژن پیش کردیا ہے۔

اے 55 ایس بھی 5 جی سپورٹ سے لیس فون ہے جس میں میڈیا ٹیک کا ڈیمینسٹی 700 پراسیسر دیا گیا ہے۔

فون میں 6 سے 8 جی بی ریم جبکہ 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جس میں ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

فون کا ایک خاص فیچر ورچوئل ریم کا ہے اور دستیاب ریم میں مزید 2 جی ورچوئل ریم کا اضافہ ہوجائے گا۔

اے 55 ایس میں اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کلر او ایس 11.1 سے کیا گیا ہے۔

فون میں 6.5 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے ایچ ڈی پلس ریزولوشن کے ساتھ دیا گیا ہے۔

فوٹو بشکریہ اوپو
فوٹو بشکریہ اوپو

فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس کا مین کیمرا 13 میگا پکسل کا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر کیمرے دیئے گئے ہیں۔

فون کے فرنٹ پر 8 میگا پکسل کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں چھپا ہوا ہے۔

جہاں تک بیٹری کی بات ہے تو اس میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے مگر فاسٹ چارجنگ سپورٹ موجود نہیں۔

فوٹو بشکریہ اوپو
فوٹو بشکریہ اوپو

یہ فون چین میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے جس کا 6 جی بی ریم والا ماڈل 1100 یوآن (31 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 8 جی بی ریم والا فون 1200 یوآن (34 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024