• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

نادیہ حسین کو پلاسٹک سرجری کروانے والی خواتین پر تنقید مہنگی پڑگئی

شائع April 19, 2022
میک اپ آرٹسٹ کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا—فائل فوٹو: انسٹاگرام
میک اپ آرٹسٹ کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا—فائل فوٹو: انسٹاگرام

ماڈل، اداکارہ و میک اپ آرٹسٹ نادیہ حسین کو پلاسٹک سرجری کرانے اور ہونٹوں کی فِلِنگ کروانے والی خواتین پر تنقید مہنگی پڑ گئی اور لوگوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

نادیہ حسین نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک مختصر ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے فیچرز کا استعمال کرتے ہوئے اپنے چہرے کو بگاڑا تھا۔

ماڈل و میک اپ آرٹسٹ نے مختصر ویڈیو میں اپنے گالوں اور ہونٹوں کو غیر ضروری طور پر بڑا کر رکھا تھا جب کہ آنکھوں کے گرد بھی انہوں نے بڑے سیاہ دائرے بنا رکھے تھے۔

مختصر ویڈیو میں نادیہ حسین بتاتی دکھائی دیں کہ بندے کو ہونٹوں اور گالوں پر اتنا فِلٹر کروانا چاہیے کہ اس کی شکل نہ بگڑے۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ویڈیو میں نادیہ حسن کے گال اور ہونٹ کافی سوجے اور بڑھے ہوئے نظر آئے اور انہوں نے ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں نے تو بوٹوکس نہیں کروایا‘۔

نادیہ حسین کی مختصر ویڈیو پر متعدد افراد نے کمنٹس کیے، جن میں سے زیادہ تر افراد نے ان پر ہی تنقید کی اور ان کے چہرے کو ڈراؤنا قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: نبیلہ مقصود و نادیہ حسین کے درمیان میک اپ فارمولا چرانے پر تنازع

نادیہ حسین کی ویڈیو پر بعض مداحوں نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ایک لمحے کے لیے وہ انہیں دیکھ کر ڈر گئے۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

بعض لوگوں ان کی ویڈیو پر مختلف اداکاراؤں اور سیاستدانوں کے نام لکھے، جنہوں نے مبینہ طور پر اپنے گالوں اور ہونٹوں کو فِلٹر کروا رکھا ہے، تاہم میک اپ آرٹسٹ نے اپنی ویڈیو میں کسی کا نام نہیں لکھا۔

کچھ مداحوں نے نادیہ حسین کی بات سے اتفاق کیا کہ خواتین کو گالوں اور ہونٹوں پر اتنی فِلِنگ نہیں کروانی چاہیے کہ شکل ہی بدل جائے۔

تاہم زیادہ تر افراد نے نادیہ حسین کی تنقید کو غلط سمجھا اور انہوں نے ان پر ہی تنقید کرتے ہوئے ان کے لیے سخت اور نامناسب الفاظ کا استعمال کیا۔

خیال رہے کہ شوبز سمیت سیاست کی کئی معروف خواتین کے حوالے سے آئے دن سوشل میڈیا پر دعوے کیے جاتے ہیں کہ انہوں نے خوبصورتی بڑھانے کے لیے ہونٹوں، گالوں، گردن، ناک اور چہرے کی سرجری کروا رکھی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024