رئیل می نے مڈ رینج فون کیو فائیو آئی متعارف کرادیا

شائع April 18, 2022
فون کو ابتدائی طور پر چین میں پیش کیا گیا ہے—فوٹو: رئیل می
فون کو ابتدائی طور پر چین میں پیش کیا گیا ہے—فوٹو: رئیل می

چینی موبائل کمپنی ’رئیل می‘ نے اپنے آنے والے مہنگے فون ’کیو فائیو پرو‘ کا سستا ورژن ’کیو فائیو آئی‘ متعارف کرادیا۔

رئیل میں رواں ماہ کے اختتام تک ’کیو فائیو پرو‘ کو متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے، تاہم ابھی سے ہی کمپنی نے مذکورہ سیریز کا ایک مڈ رینج فون متعارف کرادیا۔

’کیو فائیو آئی‘ کو ابتدائی طور پر چین میں ہی پیش کیا گیا ہے، جسے جلد پہلے ایشیائی ممالک اور بعد ازاں دیگر ممالک میں متعارف کرایا جائے گا۔

دو بیک کیمرا اور فنگر پرنٹ سینسر سے لیز فون میں 8 میگا پکسل سیلفی کیمرا بھی ہے اور اس کے بیک پر 13 اور 2 میگا پکسل کیمرے دیے گئے ہیں۔

’کیو فائیو آئی‘ کو دو مختلف ماڈلز میں پیش کیا گیا ہے، جس میں سے ایک کو 4 جب کہ دوسرے کو 6 جی بی کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رئیل می کیو 3 سیریز کے 3 فونز پیش

مڈ رینج فون کی اسکرین 6.58 انچ ہے اور سپورٹ کے ساتھ اس میں اسٹوریج کی حد 128 جی بی تک بڑھائی جا سکے گی۔

فون میں اینڈرائڈ 12 اور رئیل می یو آئی تھری کے آپریٹنگ سسٹم دیے گئے ہیں اور اس میں اوکٹا کور کا سی پی یو دیا گیا ہے۔

’کیو فائیو آئی‘ کی بیٹری 4800 ایم اے ایچ رکھی گئی ہے، جس میں 33 والٹ کی فاسٹ چارجنگ دی گئی ہے۔

مڈ رینج فون کو دو سیاہ اور بلیو رنگوں میں پیش کیا گیا ہے اور اس کی تعارفی قیمت 180 امریکی ڈالر یعنی پاکستانی 30 ہزار روپے سے زائد رکھی گئی ہے۔

فون کو چین میں متعارف کرائے جانے کے بعد ابتدائی طور پر اسے بھارت، ویتنام، ہانگ کانگ، تھائی لینڈ، کوریا اور پاکستان میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025