• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

’ٹیکٹیکل جوہری ہتھیاروں‘ کی بہتری کے لیے شمالی کوریا کا ہتھیاروں کے نظام کا تجربہ

شائع April 18, 2022
نئے قسم کا ٹیکٹیکل گائیڈڈ ہتھیار فرنٹ لائن لانگ رینج آرٹیلری یونٹس کی فائر پاور کو بہتر بنانے کا حامل ہے— فوٹو: اے ایف پی
نئے قسم کا ٹیکٹیکل گائیڈڈ ہتھیار فرنٹ لائن لانگ رینج آرٹیلری یونٹس کی فائر پاور کو بہتر بنانے کا حامل ہے— فوٹو: اے ایف پی

شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ نے ملک کے ’ٹیکٹیکل جوہری ہتھیاروں‘ کو بہتر بنانے کے لیے فائر کیے گئے نئے گائیڈڈ ہتھیاروں کے نظام کی نگرانی کی۔

ڈان اخبار میں شائع خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق یہ شمالی کوریا کی جانب سے لانچ کیے جانے والوں ہتھیاروں کا تازہ ترین تجربہ ہے جہاں اس سے قبل 2017 کے بعد پہلی بار بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کو مکمل رینج پر فائر کرنے کا تجربہ بھی شامل تھا۔

مزید پڑھیں: شمالی کوریا کا 2017 کے بعد سے سب سےطاقتور میزائل کا تجربہ

یہ تجربہ ایک ایسے موقع کیا گیا ہے جب امریکا اور جنوبی کوریا کے درمیان فوجی تربیتی مشقیں پیر سے شروع ہونے والی ہیں اور ان جنگی تربیتی مشقوں نے شمالی کوریا کو مشتعل کردیا تھا۔

شمال کی سرکاری نیوز ایجنسی ’کے سی این اے‘ نے رپورٹ کیا کہ نئے قسم کا ٹیکٹیکل گائیڈڈ ہتھیار فرنٹ لائن لانگ رینج آرٹیلری یونٹس کی فائر پاور کو بہتر اور ٹیکٹیکل نیوکس کی کارکردگی میں اضافے کے حوالے سے بہت اہمیت کا حامل ہے۔

نیوز ایجنسی نے بتایا کہ یہ تجربہ کامیاب رہا لیکن یہ نہیں بتایا کہ یہ کب اور کہاں کیا گیا۔

جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے کہا کہ انہوں نے ہفتے کے روز دیر سے فائر کیے گئے دو پروجیکٹائل کا پتا لگایا جو 25 کلومیٹر کی بلندی پر 110 کلومیٹر تک پرواز کرتے ہوئے تقریباً 4 ماک کی رفتار سے سفر کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی کوریا کا 'بلیسٹک میزائل' کا تجربہ، خطے میں امن کیلئے کوششیں خطرے میں

پینٹاگون کے ترجمان نے کہا کہ امریکا شمالی کوریا کے اس بیان سے آگاہ تھا کہ اس نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے آرٹلری سسٹم کا تجربہ کیا ہے اور وہ اس کی نگرانی کر رہے ہیں، تجزیہ کاروں نے بڑے پیمانے پر توقع کی تھی کہ شمالی کوریا کے بانی رہنما اور کم کے دادا کم ال سنگ کی جمعہ کو 110 ویں سالگرہ منانے کی تقریبات کے حصے کے طور پر پیانگ یانگ جوہری تجربہ کر سکتا ہے۔

اس کی وجہ سے توقعات بڑھ گئی تھیں کہ پیانگ یانگ نے اپنی ایک معروف جوہری ٹیسٹنگ سائٹس پر دوبارہ کام شروع کر دیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024