• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:11pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:13pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:11pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:13pm Isha 6:37pm

ویوو کا پہلا فولڈ ایبل اسمارٹ فون ایکس فولڈ

شائع April 15, 2022
فون میں چار کیمرے دیے گئے ہیں—فوٹو: کمپنی
فون میں چار کیمرے دیے گئے ہیں—فوٹو: کمپنی

ویوو نے اپنا پہلا فولڈ ایبل اسمارٹ فون ایکس فولڈ متعارف کرا دیا، کمپنی کی جانب سے مذکورہ فون کو چند دن پہلے چین میں ایک ایونٹ کے دوران پیش کیا گیا تھا۔

ویوو ایکس فولڈ کا باہری ڈسپلے 6.53 انچ کا ہے جبکہ فولڈ ہونے پر ایل ٹی پی او 0 امولیڈ ای فائیو 8.03 انچ کا ڈسپلے سامنے آجاتا ہے۔

کمپنی کے مطابق فولڈنگ ڈسپلے کے لیے انتہائی پتلا گلاس استعمال کیا گیا ہے جبکہ 2 ان ڈسپلے فنگر اسکینر اسکرینز میں موجود ہیں۔

فون میں فلیگ شپ اسنیپ ڈراگون 8 جنریشن پراسیسر دیا گیا ہے جس کے ساتھ 12 جی بی ریم موجود ہے۔

ایکس فولڈ میں 4600 ایم اے ایچ بیٹری 66 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ ہے اور ڈیوائس کو مکمل چارج ہونے کے لیے 37 منٹ درکار ہوتے ہیں۔

ایکس فولڈ میں 50 واٹ وائرلیس چارجنگ اور 10 واٹ ریورس وائرلیس چارجنگ سپورٹ بھی موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ویوو کا 2022 کا پہلا اسمارٹ فون وائے 21 ٹی

فون کے کیمرے بھی فلیگ شپ گریڈ کے ہیں اور زئیسز برانڈ کے کیمرا موڈیول کو استعمال کیا گیا ہے۔

فون کا مین کیمرا 50 میگا پکسل کا ہے جس میں او آئی ایس فیچر موجود ہے، اس کے ساتھ 12 میگا پکسل زوم کیمرا، 48 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور ایک 5 ایکس پیری اسکوپ زوم کیمرا ڈیوائس کا حصہ ہے۔

اسی طرح ایکس فولڈ میں 2 سیلفی کیمرے بھی موجود ہیں جن میں سے ایک اندرونی اور ایک باہری اسکرین میں ہے۔

کمپنی کے مطابق بڑی اسکرین پر 2 ایپس کو بیک وقت چلایا جاسکتا ہے۔

اس فون کو فی الحال صرف چین میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے جس کی قیمت 8999 یوآن (2 لاکھ 56 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 4 نومبر 2024
کارٹون : 3 نومبر 2024