• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

شہزاد سلیم دوبارہ ڈی جی نیب لاہور تعینات

شائع April 15, 2022
ڈی جی نیب کا 4 ماہ قبل ہی اسلام آباد تبادلہ کیا گیا تھا — فائل فوٹو
ڈی جی نیب کا 4 ماہ قبل ہی اسلام آباد تبادلہ کیا گیا تھا — فائل فوٹو

قومی احتساب بیورو (نیب) کے لاہور دفتر میں شہزاد سلیم کو دوبارہ ڈائریکٹر جنرل تعینات کردیا گیا۔

خیال رہے کہ گریڈ 21 کے افسر شہزاد سلیم کا گزشتہ برس 23 دسمبر کو تبادلہ کر کے اویئرنیس اینڈ پریونشن (اے اینڈ پی) ڈویژن نیب ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں تعینات کیا گیا تھا۔

ان کی جگہ گریڈ 21 کے ہی جمیل احمد کو ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور تعینات کیا گیا تھا جو اس سے قبل وفاقی سیکریٹری سمیت اہم ذمہ داریاں ادا کرچکے تھے اور 5 ماہ قبل ہی بیورو کا حصہ بنے تھے۔

تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال، جمیل احمد کی کارکردگی سے ناخوش تھے۔

چنانچہ 4 ماہ بعد ہی سلیم شہزاد کا دوبارہ نیب لاہور جبکہ جمیل احمد کا نیب ہیڈکوارٹرز اسلام آباد تبادلہ کردیا گیا۔

مزید پڑھیں: ڈی جی نیب لاہور کی اصلی ڈگری جاری، سپریم کورٹ میں بھی کیس خارج

شہزاد سلیم حالیہ برسوں میں سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف، ان کے بھائی اور موجودہ وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کے اہلِ خانہ کی مبینہ بدعنوانی کے مقدمات کی بھرپور پیروی کی وجہ سے سرخیوں میں بھی رہے۔

یہاں یہ بات مدِنظر رہے کہ ڈائریکٹر جنرل نیب شہزاد سلیم کے دور میں شریف خاندان کے علاوہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف بھی کیسز شروع کیے گئے تھے۔

ان کے دور میں ہی مسلم لیگ (ق) کے قائدین چوہدری شجاعت حسین، چوہدری پرویز الہٰی اور مونس الہٰی اور ان کے اہلِ خانہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات اور غیر قانونی تعیناتیوں کی انکوائریز بند کی گئی تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024