• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

عام انتخابات سے قبل حلقہ بندیاں آئینی ضرورت ہے، الیکشن کمیشن

شائع April 15, 2022
الیکشن کمیشن نے کہا کہ عام انتخابات سے قبل حلقہ بندیاں آئینی ضرورت ہے — فائل فوٹو: ریڈیو پاکستان
الیکشن کمیشن نے کہا کہ عام انتخابات سے قبل حلقہ بندیاں آئینی ضرورت ہے — فائل فوٹو: ریڈیو پاکستان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ملک بھر میں حلقہ بندیوں کے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا ارادہ ظاہر کیا ہے لیکن الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ اگلے عام انتخابات سے قبل حلقہ بندیاں آئینی ضرورت ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے جمعرات کو ٹوئٹر پر کہا کہ حلقہ بندیاں تب ہی ممکن ہے جب نئی مردم شماری کرائی جائے اور اعلان کیا کہ حلقہ بندی کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن کا 4 ماہ میں حلقہ بندیاں مکمل کرنے کا حکم

ان کا مؤقف تھا کہ مردم شماری کے بغیر نئی حلقہ بندیاں کرنا آئین کی سنگین خلاف ورزی ہوگی اور الیکشن کمیشن انتخابی عمل کو متنازع بنانے کے مشن پر گامزن ہے۔

تاہم الیکشن کمیشن کے عہدیدار نے ڈان کو بتایا کہ 2017 میں ہونے والی چھٹی قومی مردم شماری کے عبوری نتائج 3 جنوری 2018 کو شائع کیے گئے تھے اور اسی کے مطابق کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی حد بندی کی تھی، قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے لیے عام انتخابات 2018 کے لیے آئین کے آرٹیکل 51 (5) کے تحت ایک مرتبہ کا استثنیٰ فراہم کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 51 (5) اور الیکشنز ایکٹ 2017 کے سیکشن 17 کے تحت حلقہ بندیاں سرکاری طور پر شائع ہونے والی آخری مردم شماری کے مطابق آبادی کی بنیاد پر کی گئیں۔

عہدیدار نے یہ بھی نشاندہی کی کہ آئین میں 25ویں ترمیم کے تحت سابقہ ​​فاٹا کو صوبہ خیبر پختونخوا میں ضم کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: حلقہ بندیوں کے معاملے پر الیکشن کمیشن دباؤ کا شکار

فاٹا کے لیے مختص بارہ نشستیں ختم کر دی گئیں اور آبادی کی بنیاد پر خیبر پختونخوا کو چھ نشستیں دی گئیں، اس کے نتیجے میں قومی اسمبلی کی نشستوں کی تعداد 272 سے کم ہو کر 266 رہ گئی، اسی وجہ سے خیبر پختونخوا میں نئی حلقہ بندی لازمی تھی جو پاکستان کے ادارہ شماریات کی طرف سے مردم شماری کے سرکاری نتائج کی اشاعت نہ کرنے کی وجہ سے نہیں ہو سکی تھی۔

الیکشن کمیشن نے 11 اپریل کو اگلے عام انتخابات کے لیے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی حلقہ بندیوں کے شیڈول کا اعلان کیا تھا جہاں اس سے قبل کمیشن کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ وہ تازہ ڈیجیٹل مردم شماری کا انتظار نہیں کرے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024