• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی کی تقریبات شروع، بھارتی میڈیا

شائع April 14, 2022
ممکنہ طور پر دونوں آج ہی رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے—فائل فوٹو: انسٹاگرام
ممکنہ طور پر دونوں آج ہی رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے—فائل فوٹو: انسٹاگرام

چند سال تک چہ مگوئیوں کے بعد بالآخر بولی وڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور اور اداکارہ عالیہ بھٹ کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔

’ٹائمز آف انڈیا‘ کے مطابق دونوں کی شادی کی تقریبات کا آغاز 13 اپریل کی شام سے ہی شروع ہوا۔

رپورٹ کے مطابق رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی کی تقریبات کے سلسلے میں شوبز شخصیات سمیت دیگر اہم افراد نے 13 اپریل سے ہی شادی کی جگہ پر پہنچا شروع کیا تھا۔

دونوں کی شادی کا تقریبات کا آغاز ممبئی میں رنبیر کپور کی رہائش گاہ پر ہوا، جس میں کپور خاندان کے تمام افراد سمیت متعدد بولی وڈ شخصیات نے بھی شرکت کی۔

کرینہ کپور شوہر کے ہمراہ تقریبات میں شریک ہوئیں—فوٹو: انڈیا ٹوڈے
کرینہ کپور شوہر کے ہمراہ تقریبات میں شریک ہوئیں—فوٹو: انڈیا ٹوڈے

اسی حوالے سے ’انڈیا ٹوڈے‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی کی تقریبات میں سیف علی خان، کرینہ کپور، شلوکا امبانی، ایان مکھرجی، کرن جوہر اور بھٹ خاندان کے افراد سمیت دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ دونوں شخصیات کی شادی کی تقریبات 13 اپریل سے ہی شروع ہوئیں اور مختلف تقریبات میں دونوں خاندانوں کے قریبی افراد سمیت شوبز شخصیات بھی شریک ہوئیں۔

ان کی شادی کے حوالے سے ’نئی دہلی ٹیلی وژن‘ (این ڈی ٹی وی) نے بھی اپنی رپورٹ میں بتایا کہ دونوں کی شادی کی تقریبات جاری ہیں اور ممکنہ طور پر دونوں نے 14 اپریل کی شب تک رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پہلے ہی خیال کیا جا رہا تھا کہ دونوں 15 اپریل تک رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے، تاہم اب ممکنہ طور پر دونوں 14 اپریل کی شب تک ہمیشہ کے لیے ایک ہو جائیں گے۔

اسی حوالے سے ’انڈین ایکسپریس‘ نے بھی اپنی رپورٹ میں بتایا کہ دونوں کی شادی کی تقریبات 13 اپریل کی شام سے شروع ہوئیں، جو 14 اپریل کے دن بھی جاری رہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ دونوں کی شادی میں خاندان کے قریبی افراد سمیت شوبز شخصیات اور کاروباری افراد نے بھی شرکت کی اور اور ممکنہ طور پر دونوں 14 اپریل کی شب تک رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: شادی سے قبل ہی عالیہ بھٹ نے بیٹی کا نام طے کرلیا

دونوں کے درمیان 2017 کے بعد تعلقات کی چہ مگوئیاں شروع ہوئیں اور ان افواہوں میں 2018 میں دپیکا پڈوکون کی شادی کے بعد تیزی آئی۔

دپیکا پڈوکون کی شادی کے بعد رنبیر کپور کی عالیہ بھٹ سے شادی سے متعلق متعدد بار خبریں پھیلیں اورابتدائی طور پر 2019 میں خبریں آئیں کہ دونوں جلد رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے۔

تاہم ایسا نہ ہوسکا لیکن بعد ازاں متعدد شوبز شخصیات نے یہ عندیہ تک دیا تھا کہ دونوں 2020 میں شادی کرلیں گے لیکن ایسا نہیں ہوسکا۔

چھلے سال بھی متعدد شوبز شخصیات نے کہا تھا کہ دونوں 2021 کے اختتام تک رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے۔

تاہم مسلسل چند سال سے ان کی شادی مختلف وجوہات کی بنا پر تاخیر کا شکار ہوتی رہی اور دونوں نے کبھی اس معاملے پر کھل کر کوئی بات بھی نہیں کی تھی۔

دونوں کے درمیان گزشتہ پانچ سال سے تعلقات تھے—فائل فوٹو: انسٹاگرام
دونوں کے درمیان گزشتہ پانچ سال سے تعلقات تھے—فائل فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024