• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

ناظم جوکھیو قتل کیس سے پیپلز پاٹی کے اراکین اسمبلی کا نام نکالنے کی کوشش شروع

شائع April 14, 2022
ماہر قانون کا کہنا ہے کہ جج، تفتیشی افسر کے مشورے سے اتفاق کرنے کا پابند نہیں ہے— فائل فوٹو: اسمبلی ٹوئٹر
ماہر قانون کا کہنا ہے کہ جج، تفتیشی افسر کے مشورے سے اتفاق کرنے کا پابند نہیں ہے— فائل فوٹو: اسمبلی ٹوئٹر

پولیس نے ہائی پروفائل ناظم جوکھیو قتل کیس سے نامزد پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے قانون ساز جام اویس بجار اور جام کمال بجار کا نام نکالنے کی سفارش کردی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق کیس کے تفتیشی افسر سراج لاشاری نے کیس کی حتمی چارج شیٹ جانچ پڑتال کے لیے انسداد دہشت گردی عدالت کے منتظم جج کے خصوصی پبلک پراسیکیوٹر کو پیش کی۔

عدالتی اور پراسیکیوشن عہدیدار نے ڈان کو بتایا کہ توقع ہے کہ پراسیکیوٹر آج اے ٹی سی کے منتظم جج کو چارج شیٹ پیش کریں گے۔

حتمی چارج شیٹ میں تفتیشی افسر سراج لاشاری نے ایم پی اے جام اویس اور ان کے بھائی جام عبدالکریم سمیت ان کے ملازمین محمد سلیم، محمد دودا خان، محمد سومر، عبدالرزاق اور جمال احمد عرف واحد (جو ضمانت پر رہا ہیں)، محمد معراج اور محمد خان (عدالتی تحویل میں ہیں) اور محمد اسحٰق، احمد عطا خان محمد اور زاہد علی کا نام ’نیلی سیاہی‘ سے کالم ٹو میں درج کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ناظم جوکھیو قتل کیس:عدالت کا آئی او کو ایک ہفتے میں چارج شیٹ پیش کرنے کا حکم

سینئر وکیل شوکت حیات نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ’ملزمان کا نام نیلی سیاہی سے کالم ٹو میں لکھنے کا مقصد یہ ہے کہ تفتیشی افسر نے عدالت سے سفارش کی ہے کہ شواہد کی عدم موجودگی پر ملزمان کا نام مقدمے سے خارج کیا جائے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’تاہم جج ان کے مشورے پر اتفاق کرنے کا پابند نہیں ہے‘۔

انہوں نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ ’جج کے پاس اختیار ہے کہ ان ملزمان کو چارج شیٹ میں رکھے جن کے لیے تفتیشی افسر کی جانب سے سفارش کی گئی ہے‘۔

ایم پی اے جام اویس عدالتی تحویل میں ہیں جبکہ ان کے بھائی جام کریم ضمانت پر ہیں۔

آئی او نے کیس میں نامزد ایک ملزم نیاز سالار کا نام سرخ سیاہی سے کالم ٹو میں درج کیا ہے، سرخ سیاہی سے ملزم کا نام چارج شیٹ میں شامل کرنے کا مقصد ہے کہ ملزم مفرور ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ناظم جوکھیو کیس: حکومتی ملزمان کے گٹھ جوڑ کےخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست

آئی او سراج لاشاری نے ڈان کو بتایا کہ انہوں نے قانون سازوں کے 3 گارڈز حیدر علی، میر علی اور نیاز سالار کا نام چارج شیٹ میں شامل کیا ہے، ملزمان کے خلاف ناظم جوکھیو کے اہلخانہ کو ڈرانے اور جرم کا ثبوت چھپانے کے شواہد موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تینوں ملازمین کا پیپلز پارٹی کے اراکین اسمبلی کے غیر ملکی مہمانوں کے شکار سے روکنے کے معاملے پر مقتول سے جھگڑا ہوا تھا۔

ڈان سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مقتول کی بیوہ شیریں پہلے ہی سندھ ہائی کورٹ میں حلف نامہ جمع کروا چکی ہیں جس میں انہوں نے پیپلز پارٹی کے قانون ساز بھائیوں سمیت تمام نامزد ملزمان کو معاف کیا ہے۔

تفتیشی افسر نے کہا کہ سیکشن 161 کے تحت افضل جوکھیو اور نہ ہی کسی اور عینی شاہد کی جانب سے چارج شیٹ میں نامزد ملزمان کے علاوہ کسی کے خلاف بیان ریکارڈ کروایا گیا ہے۔

اثر و رسوخ کا مظاہرہ

پیپلز پارٹی کے دو قانون سازوں کا نام مقدمے سے خارج کرنے کی سفارش کے معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے جبران ناصر کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے مقدمے پر اثر انداز ہونے کا عمل واضح ہے۔

مزید پڑھیں: ناظم جوکھیو قتل کیس: عدالت کی 2 روز میں چالان جمع کرنے کی ہدایت

8 فروری کو جوڈیشل مجسٹریٹ نے کہا تھا کہ شکایت کنندہ کے وکیل کے مطابق استغاثہ کا کیس کی مزید تفتیش کا مطالبہ بدنیتی پر مبنی ہے۔

حال ہی میں ناظم جوکھیو کی بیوہ نے ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں اپنی بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بچوں کے لیے ملزمان کو معاف کردیا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال 3 نومبر کو ملیر میں واقع پیپلز پارٹی کے ایم پی اے جام اویس کے فارم ہاؤس سے ناظم جوکھیو کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی تھی، قتل کے مقدمے میں ان کے ایم این اے بھائی جام کریم اور ان کے ملازمین کے نام درج کیے گئے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024