• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

اینڈریو میکڈونلڈ آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

شائع April 13, 2022
مائیکل کلارک نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ اینڈریو میکڈونلڈ شاندار کام کریں گے—فوٹو : اے ایف پی
مائیکل کلارک نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ اینڈریو میکڈونلڈ شاندار کام کریں گے—فوٹو : اے ایف پی

آسٹریلیا کی اعلیٰ کرکٹ باڈی نے جسٹن لینگر کے غیرمتوقع استعفیٰ کے 2 ماہ بعد اینڈریو میکڈونلڈ کو قومی کوچ مقرر کرلیا ہے۔

40 سالہ اینڈریو میکڈونلڈ نے 5 فروری کو جسٹن لینگر کے اچانک استعفیٰ کے بعد بطور عبوری کوچ اپنی کارکردگی پر تعریف سمیٹنے کے بعد 4 سال کا معاہدہ حاصل کیا۔

وہ آسٹریلیا میں اعلیٰ ترین سمجھی جانے والی ملازمتوں میں سے ایک پر کام کرتے ہیں جہاں کرکٹ ملک کی شناخت کا ایک لازمی حصہ ہے اور ٹیم کے کارناموں نے اکثر عوام کو اپنی گرفت میں لے رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا نیا شیڈول جاری

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے ان کے تقرر کی تصدیق کے بعد اینڈریو میکڈونلڈ نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ ایک دلچسپ موقع اور دلچسپ ذمہ داری ہے، میں واقعی خوش اور شکر گزار ہوں۔

اینڈریو میکڈونلڈ گزشتہ ہفتے ٹیم کے کامیاب دورہ پاکستان سے واپس آئے جہاں انہوں نے ٹیسٹ سیریز اور واحد ٹوئنٹی 20 جیتا تھا۔

جسٹن لینگر آسٹریلیا کو روایتی حریف انگلینڈ کے خلاف 4-0 کی فتح اور پہلا ٹی 20 ورلڈ کپ ٹائٹل جتانے میں نمایاں کردار ادا کرنے کے باوجود کپتان پیٹ کمنز سمیت اہم کھلاڑیوں کی عوامی حمایت حاصل کرنے میں ناکام رہنے کے بعد مستعفی ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں: پاک آسٹریلیا کرکٹ مقابلوں کی تاریخ اور کچھ دلچسپ واقعات

جسٹن لینگر کو ایک ’تلخ آسٹریلوی کرکٹ کلچر‘ کی بحالی کا ذمہ دار بھی ٹھہرایا گیا جس نتیجے میں 2018 میں ’سینڈ پیپر گیٹ‘ بال ٹیمپرنگ اسکینڈل سامنے آیا۔

جسٹن لینگر کے مستعفی ہونے کے بعد ناراض کھلاڑیوں نے آسٹریلوی میڈیا سے ان کی کوچنگ کے سخت انداز کے بارے میں اپنی شناخت ظاہر کیے بغیر شکایت کی تھی۔

بھرپور تعریف

اس کے برعکس محدود اوورز کے میچ کے کپتان ایرون فنچ نے سابق ٹیسٹ آل راؤنڈر اینڈریو میکڈونلڈ کے پرسکون انداز کی تعریف کی۔

ایرون فنچ نے اینڈریو میکڈونلڈ کا عبوری ذمہ داری سنبھالنے کے فوراً بعد صحافیوں کو بتایا کہ ’وہ کبھی بھی کسی صورت حال یا نتیجہ سے پریشان نہیں ہوتا، اس سب کا تعلق طریقہ کار سے ہے اور اس بات کو یقینی بنانا کہ آپ کی تیاری اور تفصیلات پر 100 فیصد توجہ ہے‘۔

کرکٹ آسٹریلیا نے کہا کہ اینڈریو میکڈونلڈ تمام فارمیٹس میں ہیڈ کوچ ہوں گے لیکن کچھ وائٹ بال سیریز کی قیادت اسسٹنٹ کے ذریعے کی جا سکتی ہے تاکہ آئندہ کام کے اہم بوجھ کو کم کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم 24 سال بعد پاکستان پہنچ گئی

آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کپتان مائیکل کلارک نے اینڈریو میکڈونلڈ کے تقرر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے لگتا ہے کہ وہ شاندار کام کریں گے ‘۔

تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ آسٹریلیا کرکٹ ٹیم پر اینڈریو میکڈونلڈ کے ساتھ پرفارم کرنے کا دباؤ ہو گا جو 2019 سے جسٹن لینگر کے معاون تھے۔

مائیکل کلارک نے اسکائی اسپورٹس ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں کھلاڑی بالکل ایسا ہی چاہتے ہیں جو ان پر کارکردگی نہ دکھانے کی صورت میں اضافی دباؤ ڈالتا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان-آسٹریلیا ٹیسٹ کرکٹ کا شماریاتی جائزہ

مائیکل کلارک نے پیش گوئی کی کہ بطور کپتان پیٹ کمنز کو خاص طور پر انتہائی دباؤ کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مائیکل کلارک نے کہا کہ کہ ’انہوں نے جسٹن لینگر کو تقریباً برطرف کر دیا تھا اور کہا کہ کھلاڑی یہی چاہتے تھے‘۔

پیٹ کمنز نے اس بات کی تردید کی ہے کہ جسٹن لینگر کے استعفیٰ کے پیچھے کھلاڑی کی بغاوت تھی، انہوں نے کہا کہ انہوں نے عوامی طور پر ان کی حمایت یا تنقید نہ کرکے مناسب طریقہ کار کا احترام ظاہر کرنے کی کوشش کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹ کمنز دورہ بنگلہ دیش سے باہر

اینڈریو میکڈونلڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف 68 رنز کی سب سے بڑی اننگز کے ساتھ آسٹریلیا کے لیے 4 ٹیسٹ کھیلے، انہوں نے کوچنگ میں آنے سے پہلے وکٹوریہ اور جنوبی آسٹریلیا کے لیے بھی کھیلا، انہوں نے 2014 میں انگلش کاؤنٹی سائیڈ لیسٹر شائر کے ساتھ ہیڈ کوچ کی حیثیت سے شروعات کی۔

کرکٹ آسٹریلیا کے ایگزیکٹو جنرل مینیجر برائے اعلیٰ کارکردگی بین اولیور نے کہا اینڈریو نے عبوری ہیڈ کوچ کے طور پر ایک شاندار کام کیا ہے اور اس کا ٹیم پر مثبت اثر پڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں اینڈریو اور ٹیم کو سپورٹ کرنے کا منتظر ہوں کیونکہ ہم ایک دلچسپ منصوبہ بنا رہے ہیں، جس میں سری لنکا اور انڈیا کے دورے، ٹی 20 ورلڈ کپ اور ایشز سیریز سے قبل ہوم سمر شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024