• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:22pm Maghrib 4:59pm
  • ISB: Asr 3:22pm Maghrib 4:59pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:22pm Maghrib 4:59pm
  • ISB: Asr 3:22pm Maghrib 4:59pm

انفینکس ہاٹ 12 سیریز کا پہلا فون پیش

شائع April 13, 2022
ہاٹ 12 آئی — فوٹو بشکریہ انفینکس
ہاٹ 12 آئی — فوٹو بشکریہ انفینکس

انفینکس نے ہاٹ 12 سیریز کا پہلا اسمارٹ فون متعارف کرا دیا ہے۔

یہ اس سیریز کا سب سے کم قیمت فون ہاٹ 12 آئی ہے جبکہ جلد اس سیریز کے مزید 2 فونز پیش کرنے کا عندیہ بھی دیا گیا ہے۔

انفینکس ہاٹ 12 آئی میں میڈیا ٹیک کا ہیلیو اے 22 پراسیسر دیا گیا ہے جو 2.0 کواڈ کور سی پی یو پر مشتمل ہے۔

فوٹو بشکریہ انفینکس
فوٹو بشکریہ انفینکس

فون کے اندر 2 سے 3 جی بی ریم جبکہ 64 جی بی اسٹوریج موجود ہے جس میں ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

کمپنی کی جانب سے کمرا سیٹ اپ کے بارے میں زیادہ نہیں بتایا گیا مگر یہ ضرور بتایا کہ مین کیمرا 13 میگا پکسل کا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ ممکنہ طور پر 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل پورٹریٹ کیمرے ڈیوائس کا حصہ ہوں گے۔

اسی طرح فون کے فرنٹ پر 8 میگا پکسل کیمرا واٹر ڈراپ نوچ میں دیا جائے گا۔

فوٹو بشکریہ انفینکس
فوٹو بشکریہ انفینکس

یہ 6.82 انچ کے ایل سی ڈی ڈسپلے پر مشتمل فون ہے جس میں اینڈرائیڈ 11 کا امتزاج ایکس او ایس 7.6 سے کیا گیا ہے۔

فون کے اندر 5000 ایم اے ایچ بیٹری موجود ہے اور یہ سب سے پہلے نائیجریا میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

اس کا 2 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج والا ورژن 150 ڈالرز (27 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 3 جی بی ریم والا ماڈل 170 ڈالرز (30 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 3 دسمبر 2024
کارٹون : 2 دسمبر 2024