• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

مداحوں کی حدیقہ کیانی کو بلال عباس کے ساتھ شادی کرنے کی تجویز

شائع April 13, 2022
دونوں کی جوڑی کو خوب پسند کیا جا رہا ہے—فوٹو: انسٹاگرام
دونوں کی جوڑی کو خوب پسند کیا جا رہا ہے—فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ و گلوکارہ حدیقہ کیانی کی جانب سے انسٹاگرام پر ساتھی اداکار بلال عباس کے لیے تعریفی پوسٹ کیے جانے کے بعد مداحوں نے انہیں ان کے ساتھ شادی کرنے کی تجویز دے ڈالی۔

حدیقہ کیانی نے انسٹاگرام پر بلال عباس کے ساتھ کھچوائی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کی تعریفیں کیں اور انہیں ’پاکیزہ روح‘ قرار دیا۔

اداکارہ نے نوجوان اداکار کے ساتھ ٹی وی پر نشر ہونے والے اپنے مقبول ڈرامے ’دوبارہ‘ کا بھی ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ بلال عباس کے ساتھ کام کرنے کا اپنا تجربہ بیان کرنا چاہتی ہیں۔

حدیقہ کیانی نے لکھا کہ ایسے بہت ہی کم لوگ ہوتے ہیں جن کا ساتھ آپ کا روح کا رشتہ بن جاتا ہے اور بلال ایسے ہی چند افراد میں سے ایک ہیں، وہ پاکیزہ روح کے مالک ہیں۔

اداکارہ نے لکھا کہ بلال عباس ایک محنتی، شریف اور اچھے اداکار ہیں جو فن کی بنیاد کو سمجھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شادی کی خبروں پر حدیقہ کیانی کی وضاحت

حدیقہ کیانی نے لکھا کہ انہیں بلال عباس کے ساتھ کام کرنے پر فخر ہے اور وہ ان کی مسلسل کامیابی کی منتظر اور دعاگو ہیں۔

لوگوں نے دونوں کو حقیقی زندگی کی جوڑی بھی قرار دیا—اسکرین شاٹ
لوگوں نے دونوں کو حقیقی زندگی کی جوڑی بھی قرار دیا—اسکرین شاٹ

گلوکارہ کی جانب سے بلال عباس کے ساتھ تصویر شیئر کیے جانے اور ان کی تعریفیں کرنے پر مداحوں نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مشورے بھی دے ڈالے۔

زیادہ تر لوگوں نے دونوں کی جوڑی کو سراہتے ہوئے انہیں حقیقی زندگی کی جوڑی بھی قرار دیا۔

بعض لوگوں نے حدیقہ کیانی کی باتوں سے اتفاق کرتے ہوئے بلال عباس کی اداکاری اور ایمانداری کی تعریفیں کیں اور انہیں ’جینٹلمین‘ قرار دیا۔

مداحوں نے گلوکارہ کو اداکار سے شادی کرنے کی تجویز بھی دے ڈالی—اسکرین شاٹ
مداحوں نے گلوکارہ کو اداکار سے شادی کرنے کی تجویز بھی دے ڈالی—اسکرین شاٹ

بعض مداحوں نے حدیقہ کیانی کو مخاطب ہوتے ہوئے انہیں بلال عباس کے ساتھ حقیقت میں بھی شادی کرنے کی تجویز دے ڈالی۔

خیال رہے کہ بلال عباس اور حدیقہ کیانی نے ہم ٹی وی پر نشر ہونے والے ڈرامے ’دوبارہ‘ میں میاں اور بیوی کا کردار ادا کیا ہے۔

ڈرامے میں حدیقہ کیانی کے پہلے شوہر فوت ہو جاتے ہیں اور وہ زائد العمر ہونے کے باوجود خود سے کئی سال کم عمر بلال عباس سے شادی کرتی ہیں۔

’دوبارہ‘ میں جہاں دونوں کی جوڑی کو سراہا جا رہا ہے، وہیں ڈرامے کو منفرد کہانی ہونے کی وجہ سے بھی کافی مقبولیت ملی۔

تبصرے (1) بند ہیں

Nayyar Rashid Apr 14, 2022 04:30pm
Iss kee maa kee umar kee hay yeh. Iss main toh kuch raha bhi nahi hoga

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024