• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کترینہ کیف کے اُمید سے ہونے کی افواہیں

شائع April 13, 2022
افواہوں پر اداکارہ نے کوئی وضاحت نہیں کی—فائل فوٹو: انسٹاگرام
افواہوں پر اداکارہ نے کوئی وضاحت نہیں کی—فائل فوٹو: انسٹاگرام

خبریں ہیں کہ گزشتہ برس دسمبر میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی بولی وڈ بار بی ڈول کہلائی جانے والی اداکارہ کترینہ کیف اُمید سے ہیں۔

کترینہ کیف نے ساتھی اداکار وکی کوشل سے تین دسمبر 2021 کو چند سال تک تعلقات میں رہنے کے بعد دھوم دھام سے شادی کی تھی۔

کترینہ کیف کے مسلمان اور وکی کوشل کے ہندو ہونے کی وجہ سے دونوں نے ہندو رسومات کے تحت شادی کرنے کے علاوہ کورٹ میرج بھی کی تھی۔

شلوار قمیض میں دیکھے جانے کے بعد کترینہ کے حاملہ ہونے کی افواہیں شروع ہوئیں—اسکرین شاٹ
شلوار قمیض میں دیکھے جانے کے بعد کترینہ کے حاملہ ہونے کی افواہیں شروع ہوئیں—اسکرین شاٹ

شادی چار ماہ بعد حال ہی میں جب کترینہ کیف کو ایئرپورٹ میں دیکھا گیا تو مداحوں نے ان کے اُمید سے ہونے کی چہ مگوئیاں کیں۔

’نئی دہلی ٹیلی وژن‘ (این ڈی ٹی وی) کے مطابق کترینہ کیف کو حال ہی میں ممبئی ایئرپورٹ پر شلوار قمیض میں دیکھا گیا تو مداحوں نے ان کے حاملہ ہونے کی چہ مگوئیاں کیں۔

لوگوں نے دعویٰ کیا کہ اداکارہ اُمید سے ہیں—اسکرین شاٹ
لوگوں نے دعویٰ کیا کہ اداکارہ اُمید سے ہیں—اسکرین شاٹ

کترینہ کیف کی ایئرپورٹ آمد کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، جس کے بعد متعدد بھارتی شوبز ویب سائٹس نے خبروں میں بتایا کہ مداح دعویٰ کر رہے ہیں کہ اداکارہ اُمید سے ہیں۔

کترینہ کیف کی وائرل ہونے والی ویڈیو اور تصاویر میں انہیں ہلکے گلابی اور پِیچ رنگ کے شلوار قمیض میں دیکھا جا سکتا ہے، جس میں اداکارہ کے پیٹ کے سامنے دوپٹہ ہونے کی وجہ سے مداحوں نے چہ مگوئیاں کیں کہ وہ حاملہ ہیں۔

اداکارہ نے چار ماہ قبل شادی کی تھی—اسکرین شاٹ
اداکارہ نے چار ماہ قبل شادی کی تھی—اسکرین شاٹ

زیادہ تر خواتین مداحوں نے کمنتس میں دعوے کیے کہ کہ کترینہ کیف حاملہ ہیں جب کہ بعض نے لکھا کہ اگر اداکارہ حاملہ ہیں تو یہ بہت اچھی خبر ہے، یقینی طور پر ان کے اور وکی کوشل کے مداح خوش ہوں گے۔

حاملہ ہونے کی خبروں پر تاحال کترینہ کیف نے کوئی رد عمل نہیں دیا، نہ ہی ان کے شوہر وکی کوشل اور خاندان کے قریبی ذرائع نے مذکورہ معاملے پر کوئی بات کی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024