• KHI: Zuhr 12:39pm Asr 4:24pm
  • LHR: Zuhr 12:10pm Asr 3:39pm
  • ISB: Zuhr 12:15pm Asr 3:39pm
  • KHI: Zuhr 12:39pm Asr 4:24pm
  • LHR: Zuhr 12:10pm Asr 3:39pm
  • ISB: Zuhr 12:15pm Asr 3:39pm

ڈکی بھائی نے 'ڈکی بھابی' کو ڈھونڈ لیا

شائع April 13, 2022
ڈکی بھائی اور عروب جتوئی — انسٹاگرام فوٹوز
ڈکی بھائی اور عروب جتوئی — انسٹاگرام فوٹوز

وی لاگر سعد الرحمن المعروف ڈکی بھائی نے شریک حیات کا انتخاب کرلیا ہے۔

انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں انہوں نے بتایا 'اپنی زندگی کے پیار عروب جتوئی سے منگنی/نکاح ہوگیا ہے'۔

پوسٹ میں جوڑے کی تصویر بھی موجود تھی جو نکاح کی تقریب کے موقع پر لی گئی تھی۔

عروب جتوئی نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اس موقع کی تصاویر شیئر کیں جس میں سے ایک تصویر میں سعد الرحمن عروب کو انگوٹھی پہنا رہے ہیں۔

ڈکی بھائی کے مداحوں نے پوسٹ کے کمنٹس میں 'ڈکی بھابی' کا خیرمقدم کیا۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

ڈکی بھائی کے ساتھ کام کرنے والے دیگر یوٹیوبر زید علی ٹی، شاہ ویر جعفری اور یو خانو بھی اس تقریب میں شریک ہوئے۔

زید علی نے انسٹاگرام میں ایک پوسٹ میں لکھا 'انگیج منٹ مبارک ڈکی'۔

شاہ ویر جعفری نے اس موقع کی ایک تصویر انسٹاگرام اسٹوری پر پوسٹ کرتے ہوئے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

یوخانو نے ڈکی بھائی کی دوستوں کے ساتھ ایک تصویر کو شیئر کیا۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اور ہاں سعد الرحمن نے بھی اس تقریب سے ایک دن قبل ایک یویوب ویڈیو میں زندگی کے اس یادگار تجربے کے بارے میں بتایا تھا۔

اس ویڈیو میں انہوں نے بتایا تھا کہ یہ منگنی اور نکاح دونوں کی تقریب ہے۔

خیال رہے کہ ڈکی بھائی کے یوٹیوب پیج کے 30 لاکھ سے زیادہ سبسکرائبر ہیں اور وہ اپنے گیمنگ چینل ڈکی ایکسٹرا کے لیے بھی جانے جاتے ہیں جس کے 10 لاکھ سے زیادہ سبسکرائبرز ہیں۔

ویسے ڈکی بھائی اکثر تنازعات کی زد میں بھی رہتے ہیں جیسے اگست 2020 میں ایک خاتون سے ٹوئٹر پر ان کی بحث، مگر پھر بھی اپنے مداحوں کے پسندیدہ وی لاگر ہیں۔

انہوں نے نومبر 2021 میں پیسا ٹیوبر آف دی ایئر ایوارڈ بھی اپنے نام کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025