• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

رواں مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ میں گاڑیوں کی فروخت میں غیرمعمولی اضافہ

شائع April 13, 2022
اس مدت میں بسوں اور 2 اور 3 پہیوں والی سواریوں کی فروخت میں کمی نوٹ کی گئی — فائل فوٹو: ڈان نیوز
اس مدت میں بسوں اور 2 اور 3 پہیوں والی سواریوں کی فروخت میں کمی نوٹ کی گئی — فائل فوٹو: ڈان نیوز

آٹو سیکٹر نے رواں مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ میں گاڑیوں کی فروخت میں 53.8 فیصد، ٹرکوں کی فروخت میں 66.4 فیصد، جیپ/پک اپ کی فروخت میں 45.8 فیصد اور ٹریکٹرز کی فروخت میں 12.1 فیصد اضافے کے ساتھ ایک مضبوط کارکردگی ظاہر کی ہے۔

تاہم اس مدت میں بسوں اور 2 اور 3 پہیوں والی سواریوں کی فروخت میں کمی نوٹ کی گئی ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق 2021 کی آخری سہ ماہی سے قیمتوں میں بڑے پیمانے پر اضافے، بلندد شرح سود اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے آٹو فنانسنگ پر پابندیوں کے باوجود ایسا لگتا ہے کہ یہ عوامل خریداروں کی حوصلہ شکنی کا سبب نہیں بنے۔

نتیجتاً مالی سال 2021 کی اسی مدت میں ایک لاکھ 12 ہزار 244 یونٹس کے مقابلے میں مالی سال 2022 کے ابتدائی 9 مہینوں میں کاروں کی کُل فروخت بڑھ کر ایک لاکھ 72 ہزار 612 یونٹس ہوگئی، ٹویوٹا کرولا اور یارِس کی مشترکہ فروخت مالی سال 2022 کے ابتدائی 9 ماہ میں 43 ہزار 695 یونٹس تک پہنچ گئی جو ایک سال قبل 34 ہزار 976 یونٹس تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ’گاڑیوں کی فروخت میں 57 فیصد اضافہ‘

ہونڈا سوک/سٹی کی فروخت رواں مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ میں 43 فیصد بڑھ کر 26 ہزار 830 یونٹس ہوگئی جو ایک سال قبل 18 ہزار 816 یونٹس تھی، سوزوکی کلٹس کی فروخت 12 ہزار 108 یونٹس سے 46 فیصد بڑھ کر 17 ہزار 686 ہوگئی اور ویگن آر کی فروخت 8 ہزار 867 یونٹس سے 91 فیصد بڑھ کر 16 ہزار 916 ہوگئی۔

سوزوکی بولان اور سوزوکی آلٹو کی فروخت بالترتیب 47 فیصد اور 83 فیصد اضافے کے ساتھ 6 ہزار 498 یونٹس اور 29 ہزار 38 یونٹس سے بڑھ کر 9 ہزار 562 اور 53 ہزار 241 یونٹس ہوگئی، مارکیٹ میں نئے آنے والی ہنڈائی الینٹرا کی فروخت 2 ہزار 286 یونٹس اور سوناٹا کی فروخت ایک ہزار 888 یونٹس رہی۔

ٹویوٹا جیپوں اور پک اَپ کی مشترکہ فروخت مالی سال 2021 کے ابتدائی 9 ماہ میں 7 ہزار 695 یونٹس کے مقابلے میں رواں مالی سال اسی مدت میں 12 ہزار 872 یونٹس رہی، ہنڈائی ٹکسن اور ہونڈا بی آر وی کی فروخت بالترتیب 2 ہزار 759 اور 2 ہزار 882 یونٹس کے مقابلے میں 2 فیصد اور 10 فیصد اضافے کے ساتھ 2 ہزار 806 اور 3 ہزار 180 یونٹس تک پہنچ گئی۔

مزید پڑھیں: اگست میں گاڑیوں کی فروخت میں 93 فیصد اضافہ ہوا

روال مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ میں جیپوں/پک اپ کی کل فروخت 32 ہزار 769 یونٹس رہی جو ایک سال قبل 22 ہزار 474 یونٹس تھی، جس سے خریداروں کی زیادہ توجہ ہائی انجن سے چلنے والی گاڑیوں کی جانب ظاہر ہوتی ہے۔

مالی سال 2022 کے ابتدائی 9 ماہ میں 2 اور 3 پہیوں والی سواریوں کی کُل فروخت 13 لاکھ 77 ہزار یونٹس پر آگئی جو کہ گزشتہ مالی سال اسی مدت میں 14 لاکھ 38 ہزار یونٹس تھی۔

تاہم ہونڈا بائیک کی فروخت 6 فیصد اضافے کے ساتھ 9 لاکھ 61 ہزار 76 یونٹس سے بڑھ کر 10 لاکھ 18 ہزار یونٹس ہوگئی، سوزوکی موٹرسائیکلوں کی فروخت 59 فیصد اضافے کے ساتھ 17 ہزار 363 یونٹس سے بڑھ کر 27 ہزار 693 یونٹس ہوگئی اور یاماہا کی موٹر سائیکلوں کی فروخت 10 فیصد اضافے کے ساتھ 16 ہزار 597 سے بڑھ کر 18 ہزار 193 یونٹس ہوگئی۔

اسمبلرز کی جانب سے قیمتوں کے متعدد دھچکوں کے باوجود صارفین نے اپنی خریداری کو جاپانی اسمبل شدہ موٹر سائیکلوں تک محدود نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: صرف 5 ماہ میں کاروں کی فروخت میں 62 فیصد اضافہ

پچھلے 9 ماہ میں چینی موٹرسائیکلوں اور 3 پہیوں والی سواریوں کی فروخت میں بڑے پیمانے پر کمی جاری رہی، مثلاً روڈ پرنس اور یونائیٹڈ آٹو موٹرسائیکل کی فروخت ایک سال قبل بالترتیب ایک لاکھ 11 ہزار 570 اور 2 لاکھ 86 ہزار 899 یونٹس کے مقابلے میں 34 فیصد اور 28 فیصد کی کمی سے 73 ہزار 450 یونٹس اور 2 لاکھ 7 ہزار 215 یونٹس رہ گئی۔

چنگچی، روڈ پرنس اور یونائیٹڈ کی 3 پہیوں والی سواریوں کی فروخت بالترتیب 14 ہزار 646 یونٹس، 7 ہزار 498 یونٹس اور 5 ہزار 556 یونٹس کے مقابلے میں 10 ہزار 879 یونٹس، 6 ہزار 277 یونٹس اور 2 ہزار 322 یونٹس رہی جو کہ بالترتیب 26 فیصد، 17 فیصد اور 58 فیصد کمی ظاہر کرتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024