• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

تاخیر کے مطالبے کے باوجود الیکشن کمیشن کی بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کیلئے تیاریاں

شائع April 13, 2022
بلوچستان اسمبلی پہلے ہی بلدیاتی انتخابات چھ ماہ کے لیے ملتوی کرنے کی قرارداد منظور کر چکی ہے— فائل فوٹو: اے پی پی
بلوچستان اسمبلی پہلے ہی بلدیاتی انتخابات چھ ماہ کے لیے ملتوی کرنے کی قرارداد منظور کر چکی ہے— فائل فوٹو: اے پی پی

بلوچستان حکومت کی جانب سے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست کے باوجود الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے صوبے میں انتخابات کے انعقاد کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق بلدیاتی حکومت کے سیکریٹری عمران گچکی نے ای سی پی کو خط لکھ کر 15 جولائی کے بعد بلدیاتی انتخابات کرانے کی درخواست کی تھی، تاہم صوبائی الیکشن کمیشن نے ضلعی حکام کو 15 سے 18 اپریل تک کاغذات نامزدگی وصول کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا سے ملاقات کی اور صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے اپنی حکومت کا نقطہ نظر سے آگاہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ہمارے پاس 15 جولائی تک بلدیاتی انتخابات ملتوی کرانے کی ٹھوس وجوہات ہیں‘۔

مزید پڑھیں: بلوچستان حکومت کا الیکشن کمیشن سے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا مطالبہ

وزیر اعلیٰ نے چیف الیکشن کمشنر کو کہا کہ بلوچستان میں بلدیاتی حکومت کے انتخابات ایک مرحلے میں ہونے چاہئیں۔

بلوچستان اسمبلی پہلے ہی بلدیاتی انتخابات چھ ماہ کے لیے ملتوی کرنے کی قرارداد منظور کر چکی ہے۔

عوامی نیشنل پارٹی نے صوبے میں بلدیاتی انتخابات چھ ماہ کے لیے ملتوی کرنے کے لیے بلوچستان ہائی کورٹ (بی ایچ سی) میں درخواست بھی دائر کی تھی۔

چیف جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس روزی خان بڑیچ پر مشتمل ہائی کورٹ بینچ نے گزشتہ روز درخواست کو سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے ای سی پی اور بلوچستان حکومت کو نوٹس جاری کر دیا۔

درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ منیر احمد خان کاکڑ عدالت میں پیش ہوئے تھے، تاہم ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت (آج) بدھ تک ملتوی کر دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری

دوسری جانب الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ تمام ریٹرننگ افسران نے کاغذات نامزدگی 15 سے 18 اپریل تک جمع کروانے کے لیے پبلک نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

نامزد امیدواروں کی فہرستیں 19 اپریل کو جاری کردی جائیں گی اور 20 سے 22 اپریل تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ 23 سے 26 اپریل تک ریٹرننگ افسران کے فیصلوں پر اعتراضات کے خلاف درخواست دائر کی جاسکتی ہے، ریٹرننگ افسران 27 سے 30 اپریل تک اپیلوں پر فیصلہ کریں گے جبکہ امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرستیں یکم مئی کو جاری کی جائیں گی۔

کاغذات نامزدگی جمع کروانے والے امیدوار 2 مئی تک دستبردار ہو سکتے ہیں جبکہ انہیں 7 مئی کو انتخابی نشان الاٹ کیے جائیں گے۔

کوئٹہ اور لسبیلہ کے علاوہ بلوچستان کے تمام اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ 29 مئی کو کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024