• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

طویل تاخیر کے بعد جونی ڈیپ اور امبر ہرڈ کا مقدمہ امریکی عدالت میں شروع

شائع April 12, 2022
جونی ڈیپ نے سابق اہلیہ پر مقدمہ دائر کیا تھا—فوٹو: رائٹرز
جونی ڈیپ نے سابق اہلیہ پر مقدمہ دائر کیا تھا—فوٹو: رائٹرز

ہولی وڈ اداکار 58 سالہ جونی ڈیپ کی جانب سے سابق اہلیہ 35 سالہ امبر ہرڈ کے خلاف امریکی عدالت میں دائر کئے گئے ہرجانے کے مقدمے کا ٹرائل شروع کرنے کے لیے جیوری کا انتخاب مکمل ہوگیا اور اب جلد کیس کی سماعتیں شروع ہوں گی۔

خبر رساں ادارے ’رائترز‘ کے مطابق ہرجانے کے مقدمے کا ٹرائل شروع کرنے کے لیے 12 اپریل کو جیوری کا انتخاب مکمل کرلیا گیا اور ممکنہ طور پر 13 اپریل سے کیس کا ٹرائل ہوگا۔

کیس کی سماعت 7 ارکان پر مشتمل سول جیوری کرے گی اور اس میں 4 متبادل ارکان بھی شامل کیے گئے ہیں۔

کیس کی سماعت ریاست ورجینیا کی کاؤنٹی فیئر فیکس کی عدالت میں ہوگی، جہاں مذکورہ کیس کی آخری سماعت 2020 کے اختتام کو ہوئی تھی۔

مذکورہ کیس جونی ڈیپ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کا مقدمہ ہے، جس میں انہوں نے سابق اہلیہ امبر ہرڈ کے خلاف 5 کروڑ ڈالر ہرجانے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جونی ڈیپ سابق اہلیہ کے خلاف ہرجانے کے ٹرائل میں تاخیر کے خواہاں

مذکورہ مقدمہ جونی ڈیپ نے مارچ 2019 میں سابق اہلیہ امبر ہرڈ کی جانب سے اخبار میں مضمون لکھنے کے بعد دائر کیا تھا۔

ٹرائل کے دوران امبر ہرڈ سمیت متعدد شخصیات کے بیان ریکارڈ کیے جائیں گے—فائل فوٹو: اے پی
ٹرائل کے دوران امبر ہرڈ سمیت متعدد شخصیات کے بیان ریکارڈ کیے جائیں گے—فائل فوٹو: اے پی

جونی ڈیپ کی سابق اہلیہ نے معروف اخبار واشنگٹن پوسٹ میں خواتین پر گھریلو تشدد، انہیں گھریلو جنسی ہراسانی کا نشانہ بنائے جانے پر ایک مضمون لکھا تھا۔

امبر ہرڈ نے اپنے مضمون میں امریکی حکومتی اداروں سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ خواتین کو گھریلو تشدد، گھریلو جنسی ہراسانی اور استحصال سے بچانے کے لیے مزید سخت اقدامات اٹھائیں۔

مضمون میں انہوں نے واضح کیا تھا کہ وہ کافی عرصے تک گھریلو جنسی استحصال، تشدد اور ہراسانی کا شکار رہیں اور معروف ہونے کے باوجود وہ اس معاملے پر کھل کر بات نہیں کرسکیں۔

اداکارہ نے اپنے مضمون میں سابق شوہر جونی ڈیپ کا نام استعمال نہیں کیا تھا تاہم ان کا اشارہ ان کی جانب ہی تھا۔

مزید پڑھیں: جونی ڈیپ کو سابق بیوی کے خلاف دائر مقدمے میں پیش ہونے کا حکم

مضمون شائع ہونے کے بعد جونی ڈیپ پر تنقید بڑھ گئی تھی اور ان کا کیریئر بھی خطرے میں پڑگیا تھا، جس کے بعد انہوں نے مارچ 2019 میں امبر ہرڈ کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا۔

اور اب اسی کیس کی سماعت 10 سے 12 نومبر تک جاری رہے گی، جس میں دونوں فریقین کو حاضر ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ امبر ہرڈ اور جونی ڈیپ کے درمیان 2011 میں تعلقات استوار ہوئے تھے اور دونوں نے فروری 2015 میں شادی کی تھی۔

شادی کے 15 ماہ بعد امبر ہرڈ نے مئی 2016 میں جونی ڈیپ پر تشدد کے الزامات عائد کرتے ہوئے طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا اور دونوں کے درمیان 2017 میں طلاق ہوگئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024