• KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm
  • KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm

عامر لیاقت نے تیسری اہلیہ دانیہ شاہ سے علیحدگی کی خبریں مسترد کردیں

شائع April 12, 2022
دانیہ شاہ شوہر سے 31 برس کم عمر ہیں—اسکرین شاٹ/ انسٹاگرام ویڈیو
دانیہ شاہ شوہر سے 31 برس کم عمر ہیں—اسکرین شاٹ/ انسٹاگرام ویڈیو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رکن قومی اسمبلی، متنازع اسکالر و ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین نے خود سے 31 سال کم عمر اپنی تیسری اہلیہ سیدہ دانیہ شاہ سے علیحدگی کی خبریں مسترد کردیں۔

عامر لیاقت حسین نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اہلیہ دانیہ شاہ کے انسٹاگرام اکاؤںٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان سے متعلق افواہیں پی ٹی آئی کے لوگ پھیلا رہے ہیں۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ وہ سختی سے سیدہ دانیہ شاہ سے علیحدگی کی خبروں کو مسترد کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عامر لیاقت حسین تیسری بار رشتہ ازدواج سے منسلک

عامر لیاقت حسین نے لکھا کہ ان کی اور دانیہ شاہ کی علیحدگی سے متعلق خبریں پی ٹی آئی کے کرائے کے لوگ پھیلا رہے ہیں، جن میں کوئی بھی سچائی نہیں۔

انہوں نے پی ٹی آئی ارکان کو خبردار کیا کہ وہ ان کے گھریلو معاملات میں مداخلت نہ کریں اور نہ ان کے گھر میں داخل ہوں، ورنہ کچھ بھی نہیں بچے گا۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں سابق وزیر اعظم عمران خان اور اہلیہ دانیہ شاہ کو بھی مینشن کیا۔

مزید پڑھیں: اہلیہ کے ہمراہ ویڈیو شیئر کرنے پر عامر لیاقت کو تنقید کا سامنا

علاوہ ازیں انہوں نے اہلیہ دانیہ شاہ کی مختصر ویڈیو بھی انسٹاگرام پر شیئر کی، جس میں وہ شوہر سے علیحدگی کی خبروں کو مسترد کرتی دکھائی دیں۔

دانیہ شاہ نے مختصر ویڈیو میں سنجیدگی سے کہا کہ ان میں اور عامر لیاقت میں کوئی علیحدگی نہیں ہوئی، وہ دونوں ایک ہیں، ان سے متعلق افواہیں پھیلانا بند کی جائیں۔

ساتھ ہی عامر لیاقت نے مذکورہ ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں تحریک انصاف والوں کو خبر کرتے ہوئے لکھا کہ ’‏پی تی آئی والو تم میرے گھر میں گھسے ہو، مجبور مت کرو کہ بنی گالہ میں تیسری بیوی کے قصے سناؤں‘۔

یہ بھی پڑھیں: خود سے 31 برس کم عمر دلہن کے ہمراہ ویڈیو وائرل ہونے پر عامر لیاقت کی وضاحت

انہوں نے مزید لکھا کہ وہ ایف آئی آے اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان نام نہاد صحافیوں اور سوشل میڈیا کے اکاؤنٹس چلانے والے جھوٹوں کو گرفتار کیا جائے جو ان کی خدانخواستہ علیحدگی کی خبریں پھیلا رہے ہیں۔

عامر لیاقت نے مذکورہ وضاحت ایک ایسے وقت میں کی ہے جب کہ سوشل میڈیا پر بعض لوگوں کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ ان سے تیسری بیوی نے بھی تین ماہ سے بھی کم عرصے کے بعد علیحدگی اختیار کرلی۔

عامر لیاقت حسین نے خود سے 31 سال کم عمر دانیہ شاہ سے دو ماہ قبل ہی فروری میں شادی کی تھی۔

شادی کے بعد عامر لیاقت حسین نے گزشتہ ماہ مارچ میں اہلیہ کے ہمراہ سابق وزیر اعظم عمران خان سے بھی ملاقات کی تھی۔

خود سے کم عمر لڑکی کے ساتھ شادی کرنے پر عامر لیاقت حسین کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: طوبیٰ کو طلاق نہیں دی، ان کی دوسری شادی ناجائز ہوگی، عامر لیاقت

دانیہ شاہ سے قبل فروری میں ہی عامر لیاقت کی سابق اہلیہ طوبیٰ عامر نے ان سے خلع لینے کی تصدیق کی تھی، انہوں نے جولائی 2018 میں اسکالر سے شادی کی تھی اور وہ بھی ان سے کم عمر تھیں۔

عامر لیاقت کی پہلی شادی بھی طلاق پر ختم ہوئی تھی اور ان کی سابق اہلیہ سیدہ بشریٰ نے دسمبر 2020 میں طلاق کی تصدیق کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024