• KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

رومانوی مناظر کی وجہ سے فلموں میں کام نہیں کرسکتی، سارہ خان

شائع April 12, 2022
ڈانس اچھا نہیں کرتی اس لیے فلموں میں کام نہیں کر سکتی، اداکارہ—فائل فوٹو: انسٹاگرام
ڈانس اچھا نہیں کرتی اس لیے فلموں میں کام نہیں کر سکتی، اداکارہ—فائل فوٹو: انسٹاگرام

ڈراموں کی مقبول اداکارہ سارہ خان نے کہا ہے کہ وہ نہ تو اچھی ڈانسر ہیں اور نہ ہی وہ اپنی حدود کو کراس کرسکتی ہیں، اس لیے وہ فلموں میں کام نہیں کرسکتیں۔

سارہ خان ابھی تک کسی بھی فیچر فلم میں دکھائی نہیں دیں، البتہ انہوں نے ٹیلی فلمیں ضرور کی ہیں۔

سارہ خان کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ فلموں میں کام نہ کرنے کا سبب بتاتی دکھائی دیتی ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے فلموں میں کام کرنے کے حوالے سے اپنی حدود کا تعین کر رکھا ہے اور اگر انہیں ان کی شرائط پر فلم میں کام کرنے کی پیش کش ہوتی ہے تو وہ ضرور بڑے پردے پر کام کرتی دکھائی دیں گی۔

سارہ خان کا کہنا تھا کہ انہیں ڈانس نہیں آتا، وہ بہت ہی بری ڈانسر ہیں، اس لیے وہ فلموں میں کام نہیں کر سکتیں۔

یہ بھی پڑھیں: معروف اداکارہ سارہ خان فلموں میں کام کیوں نہیں کرنا چاہتیں؟

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ڈانس کے علاوہ بھی کچھ چیزیں اور حدود ہیں جن کا انہوں نے تعین کر رکھا ہے، اس لیے وہ اپنی حدود پار نہیں کر سکتیں، البتہ انہیں حدود کے اندر فلموں میں کام کرنے کی پیش کش ہو تو وہ ضرور کام کریں گی۔

انہوں نے مزید واضح کیا کہ ایسا ہو نہیں سکتا کہ فلموں میں گانے اور ڈانس نہ ہوں، اس لیے وہ بڑے پردے پر کام نہیں کریں گی۔

ساتھ ہی سارہ خان نے کہا کہ پیار آنکھوں سے بھی کیا جاتا ہے اور اگر انہیں آنکھوں سے پیار کرنے کی اجازت دی گئی تو وہ فلموں میں ضرور کام کریں گی۔

اس سے قبل بھی سارہ خان نے فلموں میں بولڈ مناظر کی وجہ سے کام نہ کرنے کا کہا تھا۔

سارہ خان نے جون 2020 میں احسن خان کے شو میں میزبان کی جانب سے ایک سوال کے جواب میں بتایا تھا کہ انہیں کچھ فلموں میں کام کی پیش کش ہوئی ہے مگر وہ مختصر ملبوسات کو پہننا اور قربت کے مناظر کو فلمانا نہیں چاہتیں، جو فلموں کی اولین مانگ ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ درحقیقت وہ ٹی وی ڈراموں میں بھی کوئی قابل اعتراض کردار، نامناسب ملبوسات یا دیگر سے دور رہنے کو ترجیح دیتی ہیں۔

سارہ خان نے انٹرویو میں آئٹم سانگز کے خلاف بھی بات کی تھی اور کہا تھا کہ وہ کبھی بھی نیم عریاں لباس نہیں پہنیں گی۔

خیال رہے کہ سارہ خان نے جولائی 2020 میں گلوکار فلک شبیر سے شادی کی تھی اور ان کے ہاں اکتوبر 2021 میں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی۔

بچے کے پیدائش کے بعد اداکارہ چھوٹی اسکرین پر بھی کم دکھائی دیتی ہیں، البتہ وہ سوشل میڈیا پر مصروف رہتے ہوئے مداحوں کو اپنے معمولات زندگی سے آگاہ کرتی رہتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024