• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

’سندھی‘ ہونے کی وجہ سے یاسر نواز سے شادی سے انکار کردیا تھا، ندا یاسر

شائع April 11, 2022
ٹیلی ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران یاسر نواز نے شادی کی پیش کی تھی، ندا—فوٹو: انسٹاگرام
ٹیلی ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران یاسر نواز نے شادی کی پیش کی تھی، ندا—فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ و میزبان ندا یاسر نے انکشاف کیا ہے کہ جب انہیں یاسر نواز نے شادی کی پیش کش کی تھی، تب انہوں نے ابتدائی طور پر ان سے ’سندھی‘ ہونے کی وجہ سے شادی کرنے سے انکار کردیا تھا۔

یاسر نواز اور ندا یاسر کی شادی کو ڈیڑھ دہائی کا عرصہ گزر چکا ہے اور دونوں کو بچے بھی ہیں اور ان کا شمار رومانوی اور مقبول ترین جوڑیوں میں ہوتا ہے۔

ندا یاسر نے حال ہی میں ’فوچیا میگزین‘ کو دیے گئے انٹرویو میں اپنی شادی، خاندان اور کیریئر سے متعلق کھل کر باتیں کیں اور بتایا کہ انہیں مارننگ شو کرتے ہوئے 13 سال ہو چکے۔

انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر جب ’اے آر وائے‘ نیا چینل آیا تھا تو شروع میں ریکارڈڈ مارننگ شو کرتی تھیں اور اس وقت تک ان کی شادی ہو چکی تھی۔

ان کے مطابق نادیہ خان اور شائستہ لودھی ان سے قبل ہی مارننگ شو کرتی تھیں جب کہ وہ اتفاقی طور پر مارننگ شو کی دنیا میں داخل ہوئیں۔

ندا یاسر نے بتایا کہ اے آر وائے پر پہلے شائستہ لودھی مارننگ شو کرتی تھیں، تو انہوں نے انہیں درخواست کی کہ وہ کچھ دن کے لیے ان کی جگہ شو کرلیں، جس کے بعد انہیں بھی شو کرنے میں مزہ آیا اور پھر کچھ ہی دنوں بعد وہ مارننگ شو میزبان بن گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: شوہر اور بچوں کے ہمراہ تصاویر شیئر کرنے پر ندا یاسر کو تنقید کا سامنا

انہوں نے انکشاف کیا کہ ابتدائی طور پر شوہر نے انہیں مارننگ شو کرنے کی اجازت بھی نہیں دی تھی اور کہا تھا کہ جو خواتین مارننگ شو کرتی ہیں، ان کی شادیاں زیادہ دیر تک نہیں چلتیں۔

ندا یاسر کے مطابق انہوں نے شوہر سے ابتدائی طور پر ایک سال تک مارننگ شو کرنے کی اجازت لی اور پھر انہوں نے ان سے دوبارہ 6 ماہ اور پھر ایک سال کی تیسری بار اجازت لی ار پھر وہ مسلسل مارننگ شو کرتی رہیں۔

انہوں نے بتایا کہ شادی سے قبل انہوں نے یاسر نواز کے ساتھ ڈراموں میں کام کیا تھا مگر اس وقت تک ان کے درمیان کوئی تعلقات استوار نہیں ہوئے تھے مگر پھر ’محبت‘ نامی ٹیلی فلم میں کام کرنے کے دوران وہ دوست بن گئے۔

مزید پڑھیں: ندا یاسر صرف شوہر کے ڈراموں میں کام کرنے کی خواہاں

ٹی وی میزبان کے مطابق ’محبت‘ کی شوٹنگ کے دوران ہی یاسر نواز نے انہیں شادی کی پیش کش کی، جسے انہوں نے یہ کہہ کر مسترد کیا کہ یاسر نواز ’سندھی‘ ہیں، وہ ان سے شادی نہیں کر سکتیں۔

ندا یاسر نے اعتراف کیا کہ انہوں نے سندھیوں سے متعلق غلط سوچ رکھا تھا اور ان کا خیال تھا کہ سندھی لوگ بڑے رعب دار ہوتے ہیں اور چوں کہ انہوں نے یاسر نواز کے والد کے ڈرامے بھی دیکھ رکھے تھے، اس لیے ان کے ذہن میں سندھیوں سے متعلق غلط رائے قائم ہو چکی تھی۔

ٹی وی میزبان کے مطابق جب انہوں نے ’سندھی‘ ہونے کے ناتے یاسر نواز سے شادی سے انکار کیا تو وہ دنگ رہ گئے اور انہیں جواب دیا کہ وہ ’سندھی‘ ہیں’ہندو‘ نہیں کہ وہ شادی سے انکار کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: قرنطینہ کے دوران تین راتوں تک سانس لینے میں دقت پیش آئی، ندا یاسر

ایک سوال کے جواب میں ندا یاسر نے کہا کہ ان کے شوہر جہاں حساس ہیں، وہیں رشتوں سے متعلق جذباتی بھی ہیں جب کہ رعبدار بھی ہیں، انہیں ایسی بیوی چاہیے جو حکم کی تعمیل کرتی ہو۔

ندا یاسر نے بتایا کہ شادی کے آغاز میں انہوں نے کھانے تک بنائے اور گھر کے بہت سارے کام بھی کیے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024