• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

شاہ رخ خان عام سا بندہ ہے، ہر کسی کے ساتھ گھُل مِل جاتا ہے، علی خان

شائع April 11, 2022 اپ ڈیٹ April 12, 2022
علی خان نے 2011 میں ڈان میں کام کیا تھا—اسکرین شاٹ
علی خان نے 2011 میں ڈان میں کام کیا تھا—اسکرین شاٹ

ہولی وڈ اور بولی وڈ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے پاکستانی اداکار علی خان نے کہا ہے کہ انہیں بیرون ملک کے اداکاروں میں سب سے زیادہ مزا شاہ رخ خان کے ساتھ فلم میں کام کرنے کے دوران آیا۔

علی خان نے شاہ رخ خان کے ساتھ 2011 کی مقبو فلم ’ڈان 2‘ میں کام کیا تھا، اس سے قبل وہ چند بولی وڈ اور ہولی وڈ فلموں میں بھی کام کر چکے تھے۔

علی خان نے بولی وڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن کے ہمراہ بھی کیا ہے جب کہ وہ ہولی وڈ اداکارہ انجلینا جولی اور جولی والترز کے ساتھ بھی جوہر دکھا چکے ہیں۔

علی خان نے شاہ رخ خان کی تعریفیں کیں—اسکرین شاٹ
علی خان نے شاہ رخ خان کی تعریفیں کیں—اسکرین شاٹ

علی خان نے 2007 کی ہولی وڈ فلم’اے مائٹی ہارٹ‘ میں انجلینا جولی اور عرفان خان کے ہمراہ اداکاری کی تھی۔

حال ہی میں وہ فیصل قریشی کے رمضان شو میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے بیرون ملک کے اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کے اپنے تجربات بتائے۔

علی خان نے ایک سوال کے جواب میں واضح کیا کہ انہوں نے براڈ پٹ کے ہمراہ کام نہیں کیا بلکہ وہ ان کی ایک فلم کے پروڈیوسر رہے ہیں اور ان سے اداکار کا ممبئی کے تاج ہوٹل میں جھگڑا بھی ہوا تھا۔

اداکار نے یہ واضح نہیں کیا کہ براڈ پٹ کے ساتھ ان کا جھگڑا کس بات پر ہوا تھا، تاہم انہوں نے ان کی بھی تعریفیں کیں۔

علی خان کے ساتھ ڈان ٹو میں لارا دتا بھی دکھائی دی تھیں—اسکرین شاٹ
علی خان کے ساتھ ڈان ٹو میں لارا دتا بھی دکھائی دی تھیں—اسکرین شاٹ

علی خان نے شاہ رخ خان کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے ہم مذہب، ہم زبان اور ہم نسل ہیں، اس لیے ان کے انہیں کام میں زیادہ مزہ آیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جب وہ شاہ رخ خان کے ساتھ ’ڈان ٹو‘ میں کام کر رہے تھے، تب بولی وڈ اداکار نے کسی رکھ رکھاؤ کے بغیر ان کے ساتھ رویہ اختیار کیا اور ان کے ساتھ ریہرسل بھی کرتے تھے۔

علی خان کا کہنا تھا کہ شاہ رخ دلی کے لڑکے ہیں، نوجوان دل رکھتے ہیں، ان میں کسی طرح کا کوئی غرور نہیں ہے، وہ عام سے بندے ہیں اور ہر کسی کے ساتھ گھُل مِل جاتے ہیں۔

علی خان نے ذہنی صحت پر بنی امریکی فلم دی ویلے میں بھی کام کیا ہے—اسکرین شاٹ
علی خان نے ذہنی صحت پر بنی امریکی فلم دی ویلے میں بھی کام کیا ہے—اسکرین شاٹ

علی خان صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں پیدا ہوئے، تاہم کم عمری میں ہی وہ برطانیہ منتقل ہوگئے تھے اور ان کا بچپن بھارت میں بھی گزرا اور انہوں نے وہاں اسکول کی تعلیم بھی حاصل کی۔

علی خان نے فیصل قریشی کے شو میں بتایا کہ ان کے تینوں ممالک میں گھر ہیں اور ان کے تینوں ممالک میں دوست بھی موجود ہیں۔

اداکار نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ پاکستان میں لوگ وقت کی پابندی نہیں کرتے، اسی وجہ سے وہ اب جہاں بھی شادی میں جاتے ہیں تو گھر سے کھانا کھا کر جاتے ہیں، تاکہ وہ کھانا دیر سے ملنے کی وجہ سے بھوکے نہ رہ جائیں۔

علی خان نے اداکاری کا آٖغاز کم عمری میں بھارتی ڈراموں سے 1993 میں کیا تھا، جس کے بعد انہوں نے متعدد پاکستانی ڈراموں میں بھی کام کیا۔

انہوں نے بیک وقت برطانیہ، بھارت اور پاکستانی ڈراموں اور فلموں سمیت تھیٹرز میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

علی خان نے متعدد بھارتی ڈراموں میں کام کیا ہے—اسکرین شاٹ
علی خان نے متعدد بھارتی ڈراموں میں کام کیا ہے—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024