شائستہ لودھی کی غلاف کعبہ کی تیاری میں حصہ لینے کی دیرینہ خواہش پوری
اداکارہ و ٹی وی میزبان شائستہ لودھی نے ’غلاف کعبہ‘ کی تیاری میں حصہ لینے کی اپنی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا ہے کہ وہ کئی سال اس کوشش میں تھیں کہ انہیں ’کِسوا‘ یعنی غلاف کی تیاری میں حصیدار بننے کا موقع ملے۔
اداکارہ و ٹی وی میزبان نے اپنے یوٹیوب چینل پر ’غلاف کعبہ‘ کی تیاری میں حصہ لینے کی اپنی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ انہیں مداحوں کو بتاتے ہوئے یہ خوشی ہو رہی ہے کہ ان کی دیرینہ خواہش ہوری ہوئی۔
شائستہ لودھی کے مطابق ان کی گزشتہ 5 یا 6 سال خواہش تھی کہ وہ بھی ’کِسوا‘ کی تیاری کے عمل کا حصہ بنیں مگر ایسا نہیں ہو پا رہا تھا۔
اداکارہ و میزبان نے بتایا کہ حال ہی میں انہیں سعودیہ سے فون کال آئی اور انہیں بتایا گیا کہ وہ ’غلاف کعبہ‘ کی تیاری میں حصہ دار بننے کے لیے منتخب ہوئیں تو ان کی خوشی کا ٹھکانہ نہ رہا۔
اداکارہ نے یوٹیوب جاری کردہ ویڈیو میں ’غلاف کعبہ‘ کی تیاری کے عمل کو بھی دکھایا اور وہ فیکٹری بھی دکھائی جہاں ’کِسوا‘ کی تیاری ہوتی ہے۔
مختصر ویڈیو میں شائستہ لودھی کو کچھ وقت کے لیے ’غلاف کعبہ‘ کی تیاری میں مصروف بھی دکھایا گیا ہے۔
انہوں نے وی لاگ میں ’غلاف کعبہ‘ کی تیاری کی پرانی مشینیں، خانہ کعبہ کا پرانا دروازہ اور مسجد نبوی ﷺ کا میوزیم بھی دکھایا۔
شائستہ لودھی نے ویڈیو میں دیگر مقدس مقامات کی زیارت بھی کروائی، جس پر مداحوں نے ان کی تعریفیں بھی کیں۔