• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

فتنہ پھیلانے کی کوشش کی گئی تو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائےگا، مریم نواز

شائع April 11, 2022
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کر رہی تھیں—فوٹو:ڈان نیوز
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کر رہی تھیں—فوٹو:ڈان نیوز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اب ملکی معاملات میں بہتری کی امید ہے لیکن اگر فتنہ پھیلانے اور پاکستان کے امن و سکون میں کوئی دراڑ ڈالنے کی کوشش کی گئی تو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائےگا۔

اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ نااہل اور عوام دشمن حکومت کی جان چھڑائی ہے، ابھی (ن) لیگ کی حکومت قائم نہیں ہوئی لیکن اسٹاک اسٹاک ایکسچینج بہتر ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس نے پاکستان کی اور اس کے 22 کروڑ عوام کی اس نا اہل، نالائق ترین، عوام دشمن حکومت سے جان چھڑائی۔

یہ بھی پڑھیں:ہوش و حواس سے محروم شخص کو ملک تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، مریم نواز

ان کا کہنا تھا کہ ابھی مسلم لیگ (ن) کی، شہباز شریف کی حکومت قاائم نہیں ہوئی لیکن ابھی سے اس بہتری کی فضا اور مثبت ماحول پیدا ہونا شروع ہوگیا ہے،مثبت اثرات آنے لگ گئے،اسٹاک اسکسینچ بہتر ہو رہا ہے، روپے کی قدر میں بہتری آرہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی سے تاجر برادری میں یہ اطمینان پیدا ہو رہا ہے کہ اب ملکی معاملات میں بہتری آئے گی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ اب ملکی معاملات میں بہتری کی امید ہے لیکن اگر فتنہ پھیلانے اور پاکستان کی امن و سکون میں کوئی دراڑ ڈالنے کی کوشش کی گئی تو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائےگا۔

انہوں نے کہا کہ اب یہ پرانی مسلم لیگ نہیں ہے، ہم انتقام پر یقین نہیں رکھتے، سیاسی انتقامی کارروائیاں کرنا نواز شریف، شہباز شریف اور ن لیگ کا وتیرہ نہیں ہے، ہم کسی سیاسی مخالف سے انتقام نہیں لیں گے لیکن حساب ضرور لیں گے۔

مزید پڑھیں:عمران نیازی کے جھوٹ، من گھڑت الزامات، اقتدار کی ہوس کی حد نہیں، شہباز شریف

ان کا کہنا تھا کہ لاہور سے بنی گالہ تک ایک مال گاڑی چلتی تھی اس کا حساب ہوگا، بلین ٹری سونامی منصوبے کا حساب ہوگا، ادویات کا اسکینڈل، 122 ارب کا ایل این جی اسکینڈل سمیت کرپشن کی تمام وارداتوں کا حساب ہوگا۔

پی ٹی آئی کے ملک گیر احتجاج اور احتجاج کے لیے خیبر پختونخوا حکومت کے وسائل استعمال کرنے سے متعلق سوال کے جواب میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے سیاسی لوگ نہیں ہیں، ان کو حکومت جانے کا بہت دکھ ہے، یہ لوگ نہیں جانتے کہ حکومت ملنا حکومت جانا سیاسی عمل کا حصہ ہے، انہوں نے اس کو دل پر لے لیا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والوں کو کہوں گی کہ حوصلہ کریں، ایڈٹ شدہ تصویریں اور وڈیوز شیئر نہ کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کے جانے پر مہنگائی سے پسے پاکستان کے 22 کروڑ عوام نے سکھ کا سانس لیا ہے۔

تبصرے (2) بند ہیں

جنید طاہر Apr 11, 2022 06:00pm
اِن محترمہ کا کیا عہدہ ہے ؟؟؟؟ او یاد آیا کہ شریفستان میں سب کچھ ممکن ہے
Rizwan Ali Soomro Apr 11, 2022 06:40pm
abhi to tail dekho tail ki dhar

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024