• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

مراکش اوپن ٹینس: اعصام الحق ڈبلز مقابلوں میں سیمی فائنل میں پہنچ گئے

شائع April 11, 2022
اعصام الحق اور قازقستان کے کھلاڑی پر مشتمل جوڑی مقابلے مینز ڈبلز میں حصہ لے رہی ہے—فوٹو: اے پی پی
اعصام الحق اور قازقستان کے کھلاڑی پر مشتمل جوڑی مقابلے مینز ڈبلز میں حصہ لے رہی ہے—فوٹو: اے پی پی

پاکستان کے ٹینس سٹار اعصام الحق نے مراکش اوپن ٹینس کے ڈبلز مقابلوں میں قازقستان کے ٹینس اسٹار کے ساتھ سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ مراکش میں جاری ہے۔

اعصام الحق اور قازقستان کے الیگزینڈرنیدوایسوف اے ٹی پی مراکش اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل مرحلے میں پہنچ گئے ہیں۔

اعصام الحق اور ان کے ساتھی نے ایونٹ کے مینز ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں اٹلی کی جوڑی کو شکست دی۔

کوارٹر فائنل میں اعصام الحق قریشی کی جوڑی مینز ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے مارکو سیچیناٹو اور ان کے ہم وطن جوڑی دار لورینزو موسیٹی پر مشتمل اطالوی جوڑی کو اسٹریٹ سیٹس میں 5-7 اور3-6 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

اعصام الحق اور قازقستان کے کھلاڑی پر مشتمل مینز ڈبلز ٹیم کا سیمی فائنل مرحلے میں برازیل کے رافیل فیبرس ڈی میٹوس اور ان کے ہسپانوی جوڑی دار ڈیوڈ ویگا سے مقابلہ ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024