• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

دوران حمل اہلیہ کو والدہ سیب کھلاتی تھیں تاکہ بچہ گورا پیدا ہو، شعیب ملک

شائع April 11, 2022
ساس کا ماننا تھا کہ ماں سیب کھائیں گی تو بچہ گورا پیدا ہوگا، کرکٹر—فائل فوٹو: انسٹاگرام/ اسکرین شاٹ
ساس کا ماننا تھا کہ ماں سیب کھائیں گی تو بچہ گورا پیدا ہوگا، کرکٹر—فائل فوٹو: انسٹاگرام/ اسکرین شاٹ

پاکستانی کرکٹر شعیب ملک نے انکشاف کیا ہے جب ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا حمل سے تھیں تو انہیں ان کی والدہ بہت زیادہ سیب کھلاتی تھیں، تاکہ ان کا ہونے والا بچہ گورا ہو۔

شعیب ملک نے ایک پروگرام میں گورے رنگت اور لوگوں کے خیالات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی ہر خاتون کو یہ اعتماد ہونا چاہیے کہ وہ خوبصورت ہے۔

کرکٹر شعیب ملک اداکارہ اُشنا شاہ کے ہمراہ حال ہی میں ندا یاسر کے رمضان پروگرام ’شانِ سحور‘ میں شریک ہوئے، جہاں دونوں نے اپنی ذاتی زندگی، کیریئر اور دیگر مسائل پر بھی بات کی۔

شو کے دوران شعیب ملک نے انکشاف کیا کہ وہ ہدایت کار اور اداکار یاسر نواز کی جلد آنے والی فلم میں ایک چھوٹا سا کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے، تاہم انہوں نے اس حوالے سے مزید کوئی وضاحت نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں: رنگت کا طعنہ دینے والے افراد کو اُشنا شاہ کا کرارا جواب

دورانِ پروگرام اشنا شاہ نے اپنی رنگت سے متعلق لوگوں کی تنقید کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میں جم خود گاڑی چلا کر جاتی ہوں کیوں کہ مجھے یہ پسند ہے لیکن لوگوں کو ان کے ہاتھوں کی رنگت سے مسئلہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر میرے ہاتھوں اور چہرے کی تصاویر کا موازنہ کیا گیا اور ساتھ میں مشورہ دیا کہ اپنے ہاتھ بھی دھو لیا کریں جب کہ ان کو نہیں پتہ ہاتھوں کے رنگ کا ہاتھوں کو دھونے سے کوئی لینا دینا نہیں، میرے ہاتھوں کا رنگ سورج کی دھوپ کی وجہ سے جل گیا لیکن لوگوں کو پتہ نہیں کیوں ہر معاملے میں بولنے کا شوق ہوتا ہے۔

اشنا شاہ کے جواب پر شعیب ملک کا کہنا تھا کہ دنیا کی تمام خواتین خوبصورت ہیں اور خواتین کو بھی چاہیے کہ وہ اس بات پر یقین بھی رکھیں اور پُر اعتماد رہیں۔

انہوں نے اسی دوران انکشاف کیا کہ ان کی ساس ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا کو دوران حمل زیادہ سے زیادہ سیب کھلاتی تھیں، کیوں کہ ان کا ماننا تھا کہ سیب کھانے سے ہونے والا بچہ گورا ہوتا ہے۔

شعیب ملک کی اس بات پر اشنا شاہ نے کہا کہ آپ کا بیٹا تو گورا ہی ہے جس پر شعیب ملک نے کہا کہ دیکھیں ان کی ساس کا ٹوٹکا کام کر گیا لہذا آپ سب خواتین کو سیب کھانے کا مشورہ دے دیں۔

اُشنا شاہ نے رنگت کے حوالے سے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتا کہ لوگوں کو کالے رنگ سے کیا مسئلہ ہے جب کہ ان کا تو کرش اداکار ’کوبی بریانٹ‘ بھی کالی رنگت کے ہی حامل ہیں۔

اداکارہ نے اپنی ذاتی زندگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اُن کے والد کا تعلق پیچھے سے فارس سے تھا اور میرے ددیال میں سب بہت گورے تھے، ایک دن ایک تقریب میں میرے ایک انکل نے مجھے کہا کے تم 60 فیصد خوبصورت ہو اور 40 فیصد پُرکشش ہو جس کو سُن کر میں بہت حیران رہ گئی تھی کہ لوگوں کے ذہن میں خوبصورتی کا تعلق گوری رنگت سے ہی کیوں ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری شوبز انڈسٹری میں سانولی رنگت والی بہت سی پیاری اداکارائیں موجود ہیں۔

مزید پڑھیں: شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے ہاں بیٹے کی پیدائش

اُشنا شاہ نے اپنے گھر میں مانے جانے والے ایک وہم کا ذکر بھی کیا اور انہوں نے بتایا کہ ان کے ہاں یہ مانا جاتا ہے کہ اگر کوئی شخص آپ کے اُوپر سے کود جائے تو آپ کا قد چھوٹا رہ جاتا ہے جس پر اس وہم کی ندا یاسر نے بھی حمایت کی۔

اپنی ذاتی زندگی کے متعلق بتاتے ہوئے شعیب ملک نے کہا کہ ثانیہ اور مجھ میں سے کوئی بھی ایک دوسرے پر ڈومیننٹ نہیں ہے لیکن اگر میں کسی بات پر اڑ جاؤں تو میں بہت ضدی ثابت ہوتا ہوں۔

ثانیہ کی کس بات سے ڈر لگتا ہے کے پوچھے گئے سوال کے جواب میں شعیب نے بتایا کہ ان کا پسندیدہ مشغلہ پتنگ اُڑانا ہے لیکن اگر وہ دو دن سے زیادہ دن اس شوق کو پورا کرنے چلے جاتے ہیں تو ثانیہ بُرا مان جاتی ہیں جس سے وہ ڈرتے ہیں۔

اسی دوران انہوں نے شادی شدہ خواتین کو مشورہ دیا کہ انہیں چاہیے کے وہ اپنے شوہروں کے چند ایسے شوق جو بُرے نا ہوں سے خاوند کو نہ روکیں اس میں ہی میاں بیوی کے رشتے کی بہتری ہوتی ہے۔

اگلی اولاد کی خوشخبری کب دیں گے سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کرکٹر کا کہنا تھا کہ میری اہلیہ اتھیلیٹ ہیں اور جیسے میں یہ بات پسند نہیں کروں گا کہ کوئی مجھے کھیلنے سے روکنے کا کہے، اسی طرح ثانیہ کے لیے بھی یہ مناسب نہیں ہوگا لہذا اس بات کا فیصلہ ان پر چھوڑ دیا ہے کہ وہ جب تک چاہیں اپنا کیریئر جاری رکھیں باقی جو اللہ کی مرضی۔

دوسرے بچے کی پیدائش کا فیصلہ اہلیہ پر چھوڑ دیا، شعیب ملک—فائل فوٹو: انسٹاگرام
دوسرے بچے کی پیدائش کا فیصلہ اہلیہ پر چھوڑ دیا، شعیب ملک—فائل فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024